لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز لاہور میں کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔

اب اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 بجے کے قریب پیش آیا اس کے بعد 15 کی کال پر پولیس نے ڈولفن کو الرٹ کیا۔

فیصل کامران نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی سے اتر کر شہری سے بد سلوکی کرتے ہیں، اس کی گاڑی پر فائر کرتے ہیں، اور اس کے بعد وہ تیزی سے بھاگ جاتے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ڈولفن کے اہلکار موقع پر پہنچے اور وہاں سے گاڑی اور اسلحہ برآمد کیا۔ اس کے بعد پولیس نے سیف سٹی کی مدد سے تمام گاڑیوں کے نمبر نوٹ کیے اور ریڈ کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا اور گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن میں 2 ڈبل کیبن اور 2 پراڈو شامل تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے موٹر کیڈ ہائیر کیا تھا ان کو بھی کسٹڈی میں لے لیا گیا ہے اور اب اس کی تفتیش جاری ہے، اس پر قانونی کارروائی ہو گی، پرچہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بدمعاشی کا کلچر ختم کر کے دکھائیں گے اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اور ڈالوں کے کلچر کے خلاف ایکشن لینے جا رہے ہیں اور اسلحے کے بعد بڑا کریک ڈاؤن کریں گے۔

فیصل کامران نے بتایا کہ کچھ غیر ملکیوں کے لیے یہ سیکیورٹی ہایئر کی گئی تھی لیکن گارڈز اس کے لیے ٹرینڈ نہیں تھے، اس لیے سیکیورٹی کمپنی اور گارڈز جنہوں نے کھلے عام بدمعاشی کی وہ اس میں قصوروار ہیں۔
مزیدپڑھیں:سماجی کاموں سے سیاست میں قدم رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کون ہیں؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

برمنگھم میں فائرنگ کے واقعے کے بعد تفتیش جاری

برمنگھم میں گزشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔

فائرنگ کی اطلاعات کے جواب میں افسران کو لی ہال روڈ پر فوری طور پر روانہ کر دیا گیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد، ایک شخص گولی لگنے کے زخموں کے ساتھ مقامی ہسپتال پہنچا۔

مذکورہ شخص کی حالت سنگین رپورٹ کی گئی ہے۔ تفتیش کار پوری تندہی سے واقعے کی تفصیلات معلوم کرنے اور ذمہ دار افراد کی شناخت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان اقدامات میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینا اور اضافی پوچھ گچھ کرنا شامل ہے۔

کمیونٹی کی حفاظت کو بڑھانے کی کوشش میں، پولیس علاقے میں یقین دہانی کے گشت کو نافذ کرے گی۔ عوام کے جن ارکان کو خدشات ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ مشغول ہوں۔

اس واقعے سے متعلق کوئی بھی معلومات رکھنے والے افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 101 پر ٹیلی فون کے ذریعے یا سرکاری ویب سائٹ پر لائیو چیٹ فیچر کے ذریعے، لاگ نمبر 5885 کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس سے رابطہ کریں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گارڈ کی شہری پر فائرنگ، سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل
  • ’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، لاہور میں نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ، صارفین کی تنقید
  • لاہور: غیر ملکی مہمانوں کے سیکیورٹی گارڈز کا شہری پر تشدد، گاڑی پر فائرنگ
  • لاہور، نقاب پوش گارڈز کا شہری پر تشدد اور فائرنگ کا معاملہ، ایکسپریس نیوز تفصیلات سامنے لے آیا
  • لاہور میں سرعام شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
  • لاہور کے بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ، لڑائی جھگڑے کا ڈی آئی جی نے نوٹس لے لیا
  • منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد
  • برمنگھم میں فائرنگ کے واقعے کے بعد تفتیش جاری
  • ٹرمپ ایلون مسک کی حمایت میں سامنے آگئے، نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان