Express News:
2025-04-21@11:54:45 GMT

پاک ازبک تعاون بڑھانے کے سمجھوتے

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

قبل مسیح چین اور یورپ کے درمیان آمد و رفت کا راستہ ازبکستان سے ہو کر جاتا تھا جسے بعد میں شاہراہ ریشم کا نام دیا گیا۔ اس شاہراہ کے باعث یہاں کے لوگوں نے تجارتی قافلوں کے گزرنے پر خوب مالی فوائد حاصل کیے اور پھر ساتویں صدی میں یہاں اسلام کی آمد ہوئی اور ثمرقند و بخارا اور تاشقند ایسے شہر بن گئے جہاں پر علمائے کرام اولیائے کرام نے اپنا ڈیرہ ڈالا۔ جلد ہی خلافت عباسیہ کے قیام کے ساتھ ہی یہ علاقہ عباسی خلفا کے زیرنگیں آگیا۔

1922 سے 1991 تک ازبکستان پر روس کا تسلط رہا۔ 1991 کے بعد اپنے ارد گرد کی دیگر ریاستوں کی طرح ازبکستان آزاد ہوا۔ اس کے فوری بعد ازبکستان کے پاکستان کے ساتھ رابطوں میں تیزی آئی۔ پاکستان جوکہ آر سی ڈی کا ممبر تھا جس میں ایران ترکیہ اور پاکستان شامل تھے۔ انقلاب ایران کے بعد یہ تنظیم غیر فعال ہونا شروع ہوئی تو نو آزاد روسی ریاستوں کو ملا کر معاشی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی اور ازبکستان پاکستان اس کے اہم ترین ممبر تھے، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔

ایک وقت تھا یعنی یہ 90 کی دہائی کی بات ہے جب ابھی نائن الیون برپا نہیں ہوا تھا کہ ازبکستان سے بڑی تعداد میں سیاح اور تاجر پاکستان آیا کرتے تھے اور یہاں ذاتی طور پر سامان تجارت لے کر آتے اور پاکستانی مصنوعات اور دیگر اشیا خرید کر یہاں سے روانہ ہوتے تھے۔ 21 ویں صدی کے آغاز کے ساتھ ہی یہ سلسلہ تقریباً ختم ہو کر رہ گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت ہوتی چلی آ رہی ہے لیکن مالیت کے لحاظ سے 14 سے20 کروڑ ڈالر تک ہی محدود ہے۔

باہمی تجارت میں پاکستان کے مقابلے میں ازبکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ مثلاً 2023 میں ازبکستان سے پاکستان نے 231 ملین ڈالر کا سامان منگوایا جب کہ 131 ملین ڈالرز کی اشیا برآمد کی گئیں۔ ازبکستان پاکستانی آلو اور چاول کا بڑا خریدار ہے۔ یہ بات درست ہے کہ گزشتہ 5 سال کے دوران دونوں ملکوں کی تجارت میں کچھ اضافہ ہوا ہے یعنی اگر موازنہ کریں تو 2018 میں پاکستان نے 70 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کی تھیں لیکن ان تمام باتوں کے باوجود اس صورت حال کو قطعاً تسلی بخش قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اسی لیے اب دونوں ملکوں کے سربراہوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ پاک ازبک تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ ازبکستان کے موقع پر تاشقند میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سے ملاقات ہوئی اور اس موقع پر تعاون بڑھانے کے سمجھوتوں پر دستخط بھی ہوئے جس سے امید ہے کہ باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا اور دو ارب ڈالر تک تجارت کو لے کر جانا کوئی بھی مشکل امر نہیں ہے۔ جسے جلد ہی 4 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں۔

تعاون کرنے کے لیے جن اہم شعبوں کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ان میں سے انتہائی اہم ترین ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ ہے جس کے بارے میں ازبک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ تعاون بڑھانے کے دیگر 11 اہم سمجھوتوں میں ٹرانزٹ ٹریڈ، ترجیحی تجارتی معاہدے، دفاع، ٹیکنالوجی، میڈیا اور دیگر شعبوں معدنیات، کان کنی کے شعبے، فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، چمڑے کی صنعت، زراعت کے علاوہ اور کئی شعبے ایسے ہیں جن میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں اور اسٹرٹیجک تعاون کونسل کے قیام کے اعلامیے پر دستخط کیے گئے، دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا، اس موقع پر صدر شوکت مرزا یوف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان میں مسابقت نہیں تعاون کے ذریعے باہمی فوائد سے استفادہ کریں گے۔

اس موقع پر ازبک صدر نے کہا کہ دو طرفہ تزویراتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ اسٹرٹیجک کونسل کو فعال بنایا جائے گا۔ فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، چمڑے کی صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔ پاکستان ہمارا بااعتماد شراکت دار ہے۔ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر لاہور اور بخارا کے درمیان بطور جڑواں شہر تعلقات کے بارے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

بخارا حضرت امام ابن اسماعیل البخاری احادیث مبارکہ کی سب سے مستند مجموعہ بخاری شریف کے حوالے سے اپنے دور کے سب سے اہم عالم تھے۔ ان کی کتاب جس میں بڑی محنت و مشقت اور جدوجہد کے ساتھ 7 ہزار سے زائد احادیث جمع کی گئی ہیں جو مسلمانوں کی روز مرہ زندگی میں مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ ازبکستان کے دو شہر بخارا اور ثمرقند شاہراہ ریشم پر واقع اہم ترین تجارتی مراکز کے طور پر پوری دنیا میں جانے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ تاشقند کے علاوہ ترمذ جوکہ مشہور محدث حضرت ابو عیسیٰ محمد ترمذی جن کی دو اہم ترین تصانیف شمائل ترمذی اور جامع ترمذی کے نام سے دنیا بھر کے مسلمان واقف ہیں کا شہر ہے۔

ازبکستان کے لوگ زمانہ قدیم سے ہی لاہور اور برصغیر کے دیگر تاریخی شہروں سے واقف تھے۔ وہاں کے بہت سے لوگ بہ سلسلہ تجارت برصغیر وارد ہوئے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔ پاکستان میں بخاری سادات نہایت ہی مشہور ہیں اور ملک کے طول و عرض میں اس سلسلے کے بزرگوں کے لیے نہایت ہی عقیدت و احترام کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ ازبکستان ان باتوں کے باعث اور دونوں ملکوں کے عوام اسلام کے رشتے میں منسلک ہونے کے باعث دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوستی، تجارت، باہمی تعاون، سفری سہولیات اور دیگر بہت سے حوالوں سے برادرانہ تعلقات قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کیونکہ ازبکستان کے ساتھ ہم تاریخی اور برادرانہ تعلقات اور مذہبی رشتوں سے ساتویں صدی عیسوی سے جڑے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تعاون بڑھانے کے ازبکستان کے دونوں ملکوں باہمی تجارت کے درمیان کے علاوہ اہم ترین اور دیگر ملکوں کے کے ساتھ ڈالر تک کے لیے

پڑھیں:

اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا، حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد( نیوزڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں قائد اعظم اور لیاقت علی خان نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا.
امریکہ قاتل اور دہشت گرد ہے اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے بچے کٹ رہے ہیں ان کے جسم فضاؤں میں بلند ہو رہے ہیں سیاسی نعرے بازی نہیں یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں اسرائیل اور کشمیر کے مسئلے پر اکٹھے ہو جائیں اپنےمفاد کے لیے اتحاد بھی ہو جاتا ہے اسرائیل مظالم کو روکنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا اسرائیل نے فلسطین کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے .

امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ سامراج نے سازش کر کے اسرائیل کو فلسطین پر جبرا مسلط کیا ہے حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن بھی کام نہیں کر رہی 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کریں گے انہوں نے کہا ہم اعلان کریں تو کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے حکمران طبقہ غلام ابن غلام امریکہ کے آگے جھکا ہوا ہے امریکہ کسی کا بھی نہیں دوست ہے امریکہ میں نوجوان اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں علامہ اقبال نے 1931 میں فلسطین کا دورہ کیا تھا قائد اعظم اور لیاقت علی خان نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا، حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستان اور ایران کے تعلقات، چیلنجز اور تعاون کی راہ
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت
  • ایلون مسک سے ٹیکنالوجی میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے.نریندرمودی
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت
  • پاکستان، آذر بائیجان  کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر  اقدامات پر اتفاق 
  • کیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں؟
  • وزیر تجارت سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات ،پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا