نیپال : نائب وزیراعظم قاتلانہ حملے میں زخمی‘ بھارتی شہری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں ایک تقریب کے دوران غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا جب نائب وزیرِ اعظم بشنو پاڈیل “وزٹ پوکھارا ائر 2025″ء کے افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل نے جیسے ہی افتتاح کے لیے بینر کھولا تو غبارے اُڑنے کے بجائے دھماکے سے پھٹنے لگے‘ سیکورٹی اہلکاروں نے نائب وزیراعظم اور میئر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ دھماکے مبینہ طور پر موم بتی جلانے کے باعث ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں نائب وزیراعظم اور میئر محفوظ رہے تاہم دونوں کو کافی چوٹیں آئی تھیں اور اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ان غباروں میں جان بوجھ کر ہائیڈروجن گیس بھری گئی تھی۔ جس پر کمیش کمار نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔کمیش کمار کا تعلق بھارت ہے۔ جس پر بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر نیپال کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان غزہ پر امریکی قبضے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، نائب وزیراعظم
پاکستان غزہ پر امریکی قبضے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ غزہ کی پٹی میں دیرپا جنگ بندی ہو سکےگی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ غزہ کی پٹی پر نام نہاد “قبضے”کے منصوبے کی واضح طور پر مخالفت کی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے بارے میں پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے۔ فلسطینی عوام کو خودارادیت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ بین الاقوامی برادری کو غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی مکمل حمایت کرنی چاہئے اور بے گھر پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں مدد کے لئے انسانی امداد میں اضافہ کرنا چاہئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےپیش کردہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کے منصوبے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے منشور کی صریحاًخلاف ورزی ہے اور پاکستان اُن اولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے واضح طور پر اس منصوبے کی مخالفت کی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ فلسطینی عوام کو 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد ریاست کے قیام کا حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔ اس کے علاوہ پاکستان فلسطین کو جلد از جلد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا مکمل رکن بنانے کی حمایت کرتا ہے۔