جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں ،ڈی سیز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(آئی پی ایس )وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی کو بھی غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے۔ سرفراز بگٹی نے مستحقین میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کا افتتاح کر دیا، پی ڈی ایم اے کو مستحقین کو منصفانہ راشن تقسیم کرنے کا کہا گیا تھا، ڈی سیز نے مستحقین کی شارٹ لسٹنگ کی، راشن کی تقسیم کا مقصد مستحقین کی خوشیوں میں اضافہ کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کی بندش سے راشن کی تقسیم میں مشکلات ہیں، ارکان اسمبلی کو راشن نہیں دیا وہ صرف سپر وائز کر رہے ہیں، بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں، دور دراز علاقوں کے لوگوں کے بینک اکانٹ رکھنے والوں کو کیش پیمنٹ دی جائے گی۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود قومی شاہراہیں بند کر دی جاتی ہیں، طاقت کا استعمال کریں گے تو اس پر ردعمل آئے گا، ڈی سیز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ احتجاج کرنے والے افراد اپنے ساتھ خواتین اور شیر خوار بچوں کو ساتھ لاتے ہیں، دفعہ 144ہمیں اجازت دیتا ہے کہ طاقت کا استعمال کریں، سڑکیں بند کرنا کسی بھی طرح منصفانہ نہیں، جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے، حکومت صبر اور تحمل سے کام لے رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی شاہراہیں بند شاہراہوں کی سرفراز بگٹی ڈی سیز

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیطرف سے قیدی کارکنان کیلیے رمضان پیکج

علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا، رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیجانب سے مختلف مقدمات میں جیل میں قید کارکنوں کے اہل خانہ کیلیے راشن فراہم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ پنجاب میں بے گناہ قید کارکنوں کو رمضان المبارک میں استعمال کا راشن فراہم کیا گیا، رمضان المبارک کے دوران بے گناہ قید کارکنوں کو جو چاہیے وہ فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ قیدیوں کی قانونی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے اب تک ہزاروں قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آخری قیدی تک کی رہائی کروانے کی ہدایات دی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شاہراہیں کھولنے میں ناکامی پر ڈی سی کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • بلوث ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، سرفراز بگٹی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیطرف سے قیدی کارکنان کیلیے رمضان پیکج
  • ماہ مبارک رمضان خود احتسابی کا درس دیتا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، آرمی چیف
  • کوئٹہ، بلوچستان کی امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
  • وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس، قومی شاہراہوں کی بندش پرسخت کارروائی کا فیصلہ
  • کوئٹہ: ایف سی کے قافلے کےقریب بم دھماکا، ایک اہلکار سمیت 10 افراد زخمی