کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں: حافظ نعیم الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو 15 سے 17 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، 3 حکومتیں بدل گئیں، گرین لائن اب تک مکمل نہیں ہوئی، یہ شہر اجڑا ہوا ہے، یہاں پروجیکٹس 10، 10 سال میں مکمل نہیں ہو پاتے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہے، کے فور اور ایس تھری نہیں بن رہا، شہر کے لوگ ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت ہے، رمضان کے بعد جماعتِ اسلامی ملین مارچ کرے گی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے رمضان المبارک کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک دوسرے کے خلاف بیان دیتے ہیں اور نورا کشتی کرتے ہیں، حکومتیں اپنی ہی پالیسیوں کی زد میں آ گئی ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا ہے، پارلیمنٹ جعلی ہے، فیک ہے، اس پر کوئی پیکا لگے گا؟
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ یہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگ ہیں، ان کو پہلے ایم این اے شپ اور اب وزارتیں بھی دی جائیں گی، یہ مسلط کردہ لوگ قوم پر بوجھ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے بلوں میں لگائے گئے غلط ٹیکسوں کو ختم کیا جائے، ہم اس وقت عوامی مزدور کمیٹیاں بنا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحم ن نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر غزہ مارچ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔
غزہ مارچ سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی دھجیاں اڑائی ہیں، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اسرائیلی مظالم کے خلاف آوازبلندکریں، غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، امریکا میں بھی 50 فیصدلوگ فلسطین کے حامی ہیں، دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہاریکجتی کررہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں۔
ان کیا کہنا تھاکہ لیاقت علی خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا کہا گیا لیکن لیاقت علی خان نے کہا کہ ہماری بنیاد برائے فروخت نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے 22اپریل کو ملک بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ فسلطینیوں سے اظہاریکجہتی کریں گے، فلسطینی قیادت سے اس کی توثیق حاصل کرلی ہے، دیگر ممالک کی تحریکوں سے بھی بات کریں گے اور اس ہڑتال کو گلوبل سٹرائیک بنا دیا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی پارٹی کی ہڑتال نہیں ہے، یہ فلسطینیوں کیلئے آواز ہوگی ہم ایک دن اپنا کاروبار بند کریں گے، کشمیر سے گوادر تک اور پورا ملک ہڑتال کرکے بتائے گا یکجہتی کس کو کہتے ہیں۔
شارجہ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی جاں بحق
مزید :