جمعیت علما اسلام ‘س’ کے سربراہ اور مرحوم مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کے دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے عبدالحق ثانی ان کے جانشین بن گئے ہیں۔ پارٹی نے انہیں بلا مقابلہ والد کی جگہ نیا سربراہ بھی مقرر کردیا ہے۔

30 سالہ عبد الحق نے ایک ایسے وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے جب ان کا خاندان والد سے محرومی کے غم سے دوچار ہے اور پارٹی بھی انتہائی کمزور پوزیشن پر کھڑی ہے۔

حقانی خاندان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی اچانک موت کے بعد ان کے بڑے بیٹے عبدالحق ثانی کو جانشین مقرر کیا گیا۔ اور باقاعدہ طور پر روایت کے تحت پگڑی پہنائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک عبدالحق ثانی کو درالعلوم حقانیہ میں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا البتہ پارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیےدارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں شہید ہونیوالے مولانا حامدالحق حقانی کون تھے؟

درالعلوم حقانیہ کے ترجمان مولانا سلمان الحق حقانی نے بتایا کہ درالعلوم حقانیہ اور سیاسی جماعت کا براہ راست باہم کوئی تعلق نہیں۔ درالعلوم حقانیہ کا اپنا طریقہ کار ہے۔ اور کسی بھی عہدے پر مقرر تعیناتی کا فیصلہ شوریٰ کرتی ہے جو 25 ممبران پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا حامد الحق کے حملے کے بعد ابھی تک شوریٰ کا اجلاس نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو نائب مقرر کیا گیا ہے۔

‘کچھ لوگ حملے کے بعد جذبات میں آکر خود سے نائب کا اعلان کر رہے تھے۔ جو درست نہیں ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ مولانا حامد الحق بھی جامعہ حقانیہ کے وائس چانسلر نہیں تھے۔’

مولانا سلمان الحق جو نظریاتی طور پر جمعیت علما اسلام ف کے ساتھ وابستہ ہیں اور جے یو آئی س کی طرف سے انتخابی امیدوار بھی تھے، نے بھی تصدیق کی کہ عبدالحق ثانی کو پارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔’مولانا سمیع الحق کے بعد حامد الحق جے یو آئی س کے سربراہ مقرر ہوئے تھے اور وہ پارٹی امور کو دیکھ رہے تھے۔ اب ان کے بعد پارٹی کے عہدیداروں نے عبدالحق ثانی کو نیا سربراہ بنایا ہے۔’

کیا جے یو آئی س ، ف میں ضم ہو رہی ہے؟

معروف مذہبی و سیاسی شخصیت اور درالعلوم حقانیہ کے سربراہ جو اپنے آپ کو طالبان کا باپ بھی کہتے تھے، کے اچانک اسلام آباد میں قتل کے بعد ان کے بڑے بیٹے حامد الحق پارٹی سربراہ مقرر ہوئے تھے۔ پارٹی پہلے ہی کافی کمزور تھی۔ مرحوم مولانا سمیع الحق پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی بنے تاہم اس کا الیکشن میں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا البتہ انہوں نے صوبائی حکومت سے مدرسے کے لیے مختلف مدات میں کافی فنڈز لیے۔ جبکہ سینٹ کے لیے بھی میدان میں اترے لیکن پی ٹی آئی نے حمایت کی یقین دہانی کرائی تاہم ووٹ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیےفتنہ الخوارج نے مولانا حامد الحق حقانی کو خواتین کی تعلیم کے حق میں بولنے پر نشانہ بنایا

جے یو آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق جے یو آئی س ایک عرصے سے مکمل طور پر فعال نہیں ہے، صرف نوشہرہ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کے مطابق مولانا سمیع الحق نے پی ٹی آئی حکومت سے فائدہ تو اٹھایا لیکن اس سے پارٹی کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ پارٹی سربراہ بھی نشست نہیں نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ان حالات کو دیکھ کر جے یو آئی س کو باقاعدہ طور جے یو آئی ف میں ضم کرنے کی بات چل رہی تھی۔

موحوم حامد الحق اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کب ہوئی تھی؟

درالعلوم حقانیہ اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں نے مولانا حامد الحق اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات اور سیاسی طور پر ایک ہونے کے حوالے مشاروت کی تصدیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان 20 جنوری کو درالعلوم حقانیہ آئے تھے۔ وہ بظاہر تو درستار بندی میں شرکت کے لیے اپنی مادر علمی آئے تھے اور اپنے خطاب میں بتایا تھا کہ انہوں نے 8 سال تک درالعلوم حقانیہ میں دینی تعلیم حاصل کی ہیں۔ تاہم اندرونی باخبر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا دارالعلوم میں آنے کا مقصد سیاسی تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ 20 جنوری کو مولانا حامد الحق کی دعوت پر مولانا فضل الرحمان درالعلوم حقانیہ آئے تھے، ان کی اور مرحوم مولانا حامد الحق جو اپنی جماعت کے سربراہ تھے کے درمیان تفیصلی ملاقات ہوئی تھی۔ اور کافی معاملات طے پاگئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا حامد الحق پارٹی کی کمزور سیاسی پوزیشن کے حوالے سے پریشان تھے۔ فنڈنگ کی کمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے وہ کوششوں کے باوجود پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے سے قاصر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مزید مشاورت اور معاملات کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔ اور تنظیمی سطح پر رابطے شروع ہوئے تھے۔

کیا نئے سربراہ بھی والد کے نقش قدم پر چلیں گے؟

مولانا سمیع الحق کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ عبدالحق ثانی کی تربیت ان کے والد نے کی تھی۔ وہ ہر اہم موقع پر والد کے ساتھ ہوتے تھے اور والد کے تمام سیاسی فیصلوں سے واقف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عبد الحق ثانی نوجوان ہیں، پرعزم ہیں اور والد کے مشن کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ لیکن ان کے لیے حالات اتنے سازگار بھی نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ان کی جماعت کی فنڈنگ کا اہم ذریعہ درالعلوم حقانیہ ہے جبکہ اس وقت حقانیہ کا کنٹرول ان کے والد کے چچا کے پاس ہے۔ جبکہ پارٹی کو اس وقت فنڈز کی سخت ضرورت ہے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مولانا سمیع الحق دارالعلوم اور سیاسی جماعت کو ایک ساتھ لے کر چل رہے تھے جبکہ ان کے بعد اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سمیع الحق کے بعد مدرسے کو بھی فنڈنگ کا ایشو درپیش ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے سربراہ کو بخوبی علم ہوگا کہ 20 جنوری کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیوں ہوئی تھی اور اس میں کیا بات ہوئی تھی۔ ‘بظاہر تو یہی لگ رہا ہے ان کے پاس ضم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔’

انہوں نے اپنی دلیل کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عبد الحق ثانی سمیع الحق جتنے مقبول اور بااثر بھی نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے مضبوط سیاسی رابطے ہیں۔

جے یو آئی ف اور س کے ضم ہونے کے حوالے سے موقف کے لیے رابطہ کرنے پر جے یو آئی ف کے ایک اہم عہدیدار نے 20 جنوری کی ملاقات کی تصدیق کی اور نام ظاہر کرکے بات کرنے سے معذرت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ضم کی بات چل رہی ہے۔ ‘ہم پہلے بھی ایک تھے۔ اب بھی ہیں۔ حقانیہ میں س سے زیادہ ف کے ووٹرز ہیں۔ ‘

انہوں نے کہا کہ خودکش حملے کے بعد ابھی مناسب نہیں ہے کہ فوراً اس پر بات شروع ہوسکے۔ حالات معمول پر آنے کے بعد دوبارہ بات شروع ہو سکتی ہے۔ لیکن فی الحال نئے سربراہ سے اس معاملے پر کوئی بات یا رابطہ نہیں ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جمعیت علما اسلام (ف) جمعیت علما اسلام س عبدالحق ثانی مولانا حامد الحق مولانا سمیع الحق مولانا فضل الرحمان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جمعیت علما اسلام ف جمعیت علما اسلام س عبدالحق ثانی مولانا حامد الحق مولانا سمیع الحق مولانا فضل الرحمان کہ مولانا حامد الحق مولانا فضل الرحمان درالعلوم حقانیہ ا ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علما اسلام مولانا سمیع الحق عبدالحق ثانی کو سمیع الحق کے مقرر کیا گیا سربراہ مقرر حقانیہ میں جے یو آئی ف الحق حقانی جے یو آئی س کے سربراہ کے مطابق ہوئی تھی نہیں ہے والد کے کے بعد کے لیے

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار

اسلام آباد(اوصاف نیوز) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کےساتھ اتحاد نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جے یوآئی ف نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایما پر قائم کیا جائے گا۔

جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،اس بات کا فیصلہ جے یو آئی نے اپنی مجلس عمومی کے دو روزہ اجلاس میں کیا جو اتوار کو لاہور میں اختتام پذیر ہوا۔

جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غوآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اور باوقت ضرورت تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام 27؍ اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہوگی، اسی طرح 10 مئی کو پشاور اور 17 مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہوں گے۔

جے یو آئی نے پنجاب میں نہریں نکالے جانے کے معاملے میں اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم اس بارے میں کوئی راہ عمل اختیار نہیں کرے گی۔

منرلز اور مائنز کے قانون کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام صوبوں کے آئینی مفادات کا تحفظ کرے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں قومی معاملات کے بارے میں صائب فیصلے کیے ہیں۔ جے یو آئی نے تحریک انصاف کی بار بار اور پرزور درخواستوں پر اس سے رازداری کے ساتھ بعض وضاحتیں طلب کی تھیں جو کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود جواب طلب ہیں۔

جمعیت کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے خلاف سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے بڑا اتحاد قائم کرنے کی خواہاں تھی جبکہ دوسری طرف وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھی، اس نے وسیع تر سیاسی اتحاد کا ڈول ڈال رکھا تھا تاکہ ان خفیہ مذاکرات میں اس کی سودا کار حیثیت مستحکم ہو سکے ۔ اس طرح وہ ہم عصر سیاسی جماعتوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کے درپے تھی۔

پنجاب میں پاور شیئرنگ پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی بڑی بیٹھک، ملکر چلنے پر اتفاق

متعلقہ مضامین

  • آغا راحت کیخلاف مشیر وزیر اعلیٰ کی بیان بازی پر مولانا سرور شاہ نے معذرت کر لی
  • مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا؛ سربراہ کسان اتحاد
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع 
  • غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
  • سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو استعمال کیا، مولانا ہدایت الرحمان