2025-04-14@21:55:41 GMT
تلاش کی گنتی: 409

«کی دراندازی کی کوشش ناکام»:

(نئی خبر)
    فیڈرل اینویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام بنادی ہے، مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔  ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟ ایف آئی اے کے مطابق مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی ای ویزے پر...
    مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام -مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کا غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب ایکشن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان نے کہا کہ مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی اینویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔ اس میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش میں...
    پہلے بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز کرائسٹ چرچ :(آئی پی ایس) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سرفہرست اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے حسین چہرے پر بندی لگا کر اپنے ہندو مداحوں کو ان کے مذہبی تہوار ’ہولی‘ کی مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 17.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل برطانیہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے ’ہولی‘ کے موقع پر اپنے ہندو مداحوں کو مبارک باد دینے کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے ماتھے پر بندی سجائی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی متعدد تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔ ان تصاویر میں ہانیہ عامر کو بندی لگائے دیکھا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و معروف ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر مبینہ رشوت کے الزام کا معاملے پر ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نادیہ حسین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کیخلاف پوسٹ شیئر کی تھی۔ نادیہ حسین کیخلاف کارروائی کیلئے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی گئی، اداکارہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کیخلاف رشوت طلبی کا الزام لگایا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ سے ایک روز قبل نادیہ حسین کو حقائق کے بارے میں بتایا گیا تھا، اداکارہ کو معلوم تھا کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عامر فاروق اور سابق جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3 جون 2024 کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ جاری کیا تھا.(جاری ہے) سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ 24 صفحات پر مشتمل ہے جس میں...
    فائل فوٹو۔ صدر اور وزیراعظم نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کے حملے کو ناکام بنانے اور 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ایوان صدر سے جاری  اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حملہ...
    سونا سمگلنگ کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں معلوم ہوا ہے کہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ نے دبئی سے سونے کی بسکٹس کو اسمگل کرنے کا ایک پیچیدہ منصوبہ تیار کیا تھا اور یوٹیوب پر اسے اپنے لباس میں چھپانے کا طریقہ سیکھا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونا اسمگلنگ کیس کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی وہ کھیپ کس طرح سونپی گئی جس نے اسے گھر واپسی پر پریشانی میں ڈال دیا۔ ایک سینئر آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی اداکارہ رانیا راؤ کو 3 مارچ کو بنگلورو ائیرپورٹ پر اس کے کپڑوں میں چھپائے گئے 14 کلو سونا کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، حکام...
    اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اچھی بیوی کے متلاشی نوجوان لڑکوں کو ایک کام کی بات بتادی۔ اداکار اور میزبان دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن میں نوجوانوں کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اہم مشورے دیئے۔ دانش تیمور نے کہا کہ وہ تمام لڑکے جو شادی کے لیے اچھی بیوی کی تلاش میں ہیں تو میں ان سے ایک بات کہنا چاہوں گا۔ اداکار دانش تیمور نے کہا کہ اگر اچھی رفیق حیات چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔ دانش تیمور نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے۔ جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔ میزبان اور اداکار دانش تیمور...
    راولپنڈی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم منشیات ہارمونیم میں چھپا کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ کاشف الرحمٰن نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج پہنچا جہاں پیگج سرخ کاؤنٹر پر اسکینگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیکر کھول کر فیزیکلی چیک کیا۔ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں رکھے موسقی میں استمال ہونے والے آلے ہارمونیم کے اندر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.960 کلو گرام آئس برآمد...
    اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت  کی درخواست پر پولیس فائل اور کیس کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ساحر حسن کو زبردستی مصطفیٰ کیس سے جوڑا جا رہا ہے جبکہ یہ کیس  الگ ہے۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کیلئے درخواست تو آئینی بینچ کے پاس جانا چاہیے ؟درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ  درخواست ضمانت ریگولر بینچ سن سکتی ہے۔ پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ یہ درخواست آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف ممالک میں منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2.382 کلو آئس اور دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 312 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون سمیت مسافر کے پیٹ سے 100 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 94 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 45 لاکھ سے زائد مالیت کی 61.488 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک لِیو اِن ریلیشن شپ (شادی کے بغیر ایک ہی گھر میں رہنا) کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم اب طلاق کے فیصلے کی تصدیق خود ادیتی کے شوہر ابھینیت نے بھارتی میڈیا کو...
    بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما نے اپنے دیرینہ دوست ابھینیت کوشیک کے ساتھ سالوں  تک رشتے میں رہنے کے بعد خفیہ شادی کی درخواست کی تاہم یہ شادی صرف 4 ماہ ہی چل سکی اور طلاق کی وجہ سے اس کا راز فاش ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اس جوڑے نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کیلئے شادی کو خفیہ رکھنے کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔         View this post on Instagram  ...
    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی نوبت آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی نے کہا ہے کہ اداکارہ کی درخواست پر شادی کی تقریب ہوئی۔ اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے لاہور سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے صابن میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے صابن میں چھپائی گئی 470 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ مختلف کارروائیوں کے دوران کاروائیوں میں1 کروڑ سے زائد مالیت کی 80.470 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی میں بس اسٹاپ کے قریب ملزم سے 150 عدد ٹنز میں موجود 52.5 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ملزم کے فلیٹ اور کار سے مجموعی طور پر 7.5 کلو گرام چرس...
    6600 کلو چھالیہ کراچی منتقل کی جا رہی تھی، جس کی مالیت 66 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریتی بجری کی آڑ میں ہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت سپرہائی وے چیک پوسٹ پر کارروائی کی، جس میں اندرون سندھ سے آنے والے ریتی بجری سے لدے مشکوک ڈمپر سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی گئی۔ ڈمپر نمبر TAF-329 میں ریتی بجری کی آڑ میں 6600 کلو چھالیہ کراچی منتقل کی جا رہی تھی، جس کی مالیت 66 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے ڈمپر اور اسمگل شدہ مضرصحت چھالیہ اے ایس او گودام منتقل کر دی۔ اسمگلنگ میں...
    ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر اصغر علی شاہ سے 312 گرام حشیش برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے منشیات پہنی ہوئی جرابوں میں چھپا رکھی تھی۔   اسلام آباد سے براستہ دوحا بارسلونا جانے والی پرواز کے مسافر محمد عباس انجم سے 5.89 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے ہیروئن مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے عرفت اللہ سے 2.282 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کر لی گئی۔ بیگ کی تہوں میں منشیات چھپائی گئی تھی۔ ملزمان...
    معروف بھارتی کامیڈین اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں۔ مکیش کھنہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ لوگوں نے انکے خلاف سازش کی اور ان سازشوں کے بعد انکی فطرت بدل گئی۔ انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا تذکرہ کیا جس میں انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا یہاں تک کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ گووندا کا کہنا تھا کہ وہ سو کروڑ کی فلمیں کرنے سے بھی منع کر چکے ہیں اور جب وہ کام کرنے سے منع کرتے تھے تو ان کیخلاف لکھا جاتا تھا...
      ڈیفالٹر شوگر ملوں بشمول تھرپارکر شوگر ملز ، ڈگری شوگر ملز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز تھرپارکر شوگر ملز 4کروڑ اور ڈگری شوگر ملز 4کروڑ 60 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی ذمہ دار سندھ کی اکثر شوگر ملز ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزدوروں کو سماجی تحفظ کے فوائد دینے میں ناکام ہو گئی، محکمہ لیبر کے ادارے سیسی کے ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی، اسسٹنٹ کلکٹر ریونیو نے ڈیفالٹر شوگر ملوں بشمول تھرپارکر شوگر ملز اور ڈگری شوگر ملز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے تھرپارکر شوگر ملز 4کروڑ اور ڈگری شوگر ملز 4کروڑ 60 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی میں ملوث ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ...
    پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کوعثمان بزدار کے دور میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال کی جانب سے جاری کی گئیں، وزیر اعلی معائینہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں مالی بد عنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کے متعلق سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیرمین احمد اقبال نے  وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سیکریٹری کی ہر اجلاس میں شرکت لازمی قرار دے دی۔ احمد اقبال...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم سمیت 4 افراد گرفتار ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر عاطف احمد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز...
    عالمی نمبر ایک بھارتی بیٹر شبمن گِل کا نام سارہ ٹنڈولکر کے بعد معروف اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور کیساتھ جوڑا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور کو حال ہی میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس پوسٹ نے فوری طور پر ہندوستانی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ان کے افواہوں کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا، شائقین کرکٹ نے سوال کیا کہ اسٹیڈیم کو دورہ ڈیٹنگ گپ شپ سے منسلک تھا۔ اداکارہ کی شیئر کردہ تصاویر کے نیچے ایک صارف نے سوال کیا کہ “کیا یہ شبمن کی وجہ سے ہے؟” اور “کیا آپ یہاں...
    کشمیر اسمبلی کے ممبر نے جموں و کشمیر کی تاریخی رواداری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب پورا ملک فرقہ وارانہ آگ میں جل رہا تھا، تب بھی کشمیر امن کا گہوارہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے جاری اجلاس میں سی پی آئی (ایم) کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور کولگام کے ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی نے جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے وہی روزگار اور زمین کے حقوق بحال کرنے کا مطالبہ کیا، جو مہاراجہ ہری سنگھ کے دور میں ضمانت دئیے گئے تھے۔ محمد یوسف تاریگامی نے ریاست کے اصل آئینی درجہ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے...
    ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ فوربس میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، نکول نے 2024 میں مجموعی طور پر 41 ملین ڈالر کمائے، جن میں سے 31 ملین ڈالر ان کا خالص منافع تھا۔ فوربس کی فہرست میں ٹاپ 20 میں صرف تین خواتین شامل ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی نوجوان نہیں ہے۔ نکول کڈمین، جو 57 سال کی ہیں، اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ اس عمر میں بہت کم خواتین کو مرکزی کردار ملتے ہیں، لیکن نکول نے نہ صرف اپنی حیثیت برقرار رکھی بلکہ اپنی شرائط پر فلمیں بھی بنائیں۔ نکول کڈمین...
    کسٹمز فیس لیس ایسسمنٹ کے سینٹرلائزڈ ایسسمنٹ نے مس ڈیکلریشن کی کوشش ناکام بنادی۔ چیف کلکٹر جمیل ناصر کے مطابق کسٹمز اپریزمنٹ ساوتھ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے 5.4 ارب کی ایف ای ڈی چوری ناکام بنا دی۔ دبئی سے پولئیسٹر اسٹیپل فائیبر کی آڑ میں "اسیٹیٹ ٹاو" درآمد کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ سینٹرلائزڈ ایسسمنٹ یونٹ نے شک پر کنسائمنٹ کی فزیکلی ایگزامنیشن اور لیب ٹیسٹ کروائے۔ چیف کلکٹر کا مزید کہنا تھا کہ مس ڈیکلریشن کی تصدیق کے بعد امپورٹرز گلوبل ٹیکسٹائل، مہر انٹرنیشنل اورسکینہ انٹرپرائز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام کی جانب سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ کامیاب کارروائی فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کی شفاف ودرست تشخیص کا...
    معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے اسپتال سے تصاویر شیئر کی ہیں۔ انجلین ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا حوصلہ واضح طور پر بلند دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ان کی 3 کیمو تھیراپیز ہو چکی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Angeline Malik (@angelinemalikofficial) انجلین ملک نے لکھا ہے کہ 3 کیمو ہو چکیں، اب بھی مضبوط کھڑی ہوں، قوتِ ارادی اور طاقت ہمیشہ آپ کو جیت کی جانب لے جاتی ہے، ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے۔ اس سے قبل نامور اداکارہ و ہدایت کارہ انجلین...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کا اعتراف کیا تو دوسرے دن دوسرا لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہونے  کا دعویٰ لے کر سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست عملاً موت کے کنویں میں گھومنے والی موٹر سائیکلوں جیسی ہو کر رہ گئی ہے، یہ موٹر سائیکلیں شور تو بہت کرتی ہیں، بظاہر اوپر نیچے بھی جاتی ہیں، حیران کن سٹنٹ دکھاتی ہیں لیکن ابتدا سے آخر تک کنویں سے باہر نہیں نکلتیں۔ کھیل ختم ہو تو سب کچھ وہیں موجود ہوتا ہے جہاں شروع ہوا تھا۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے ایک ہی دن پہلے اڈیالہ جیل کے باہر  پی...
    نئی دہلی: بھارت کے مقدس مہاکمبھ میلے کے دوران گنگا دریا کا پانی انتہائی آلودہ اور زہریلا ثابت ہوا، جس سے لاکھوں ہندو یاتریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 50 کروڑ سے زائد یاتریوں نے گنگا میں ڈبکی لگا کر مذہبی فریضہ ادا کیا، لیکن مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کی رپورٹ کے مطابق، یہ پانی نہانے کے بھی قابل نہیں تھا۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گنگا کے پانی میں بی او ڈی (BOD) کی سطح 5.29 ملی گرام فی لیٹر تک پہنچ چکی تھی، جو خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ فیکل کولیفورم بیکٹیریا (FCB) کی مقدار 49,000 MPN فی 100 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی، جو نہانے کے لیے...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی اور ریاست پالیسیوں پر سوال ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنوں میں شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افطار میں مصروف تھے، یہ دل خراش واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی اور ریاست پالیسیوں پر سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    ویب ڈیسک : سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔   وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خوارج کو جہنم واصل کرنے اور بنوں کینٹ پر حملے کو ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی، کہا کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں فورسز کے ساتھ ہیں۔
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں کیونکہ فہد مصفطیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر تنقید کی تھی جس پر رجب بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اب فہد مصطفیٰ کے ساتھی اداکار شمعون عباسی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ انہوں سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کام کے لیے مختلف سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے ہیں اگر آج وہ بند ہو جائیں تو آپ لوگ کیا کریں گے؟   View this post on Instagram   A post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_) شمعون عباسی کا کہنا تھا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ میں دہشت گردی اور دھماکے میں بے گناہ انسانوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں قابل مذمت ہے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے ہر محب وطن شخص کو دل گرفتہ اور رنجیدہ کردیا ہے،ملک میں اربابِ اقتدار و اختیار امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں، دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل سیکورٹی اداروں کو لئے بڑا چیلنج ہے،اس اہم مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافا ت بھلا کر مشترکہ حکمت عملی پر یکسو ہونا پڑے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکورٹی فورسز نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز خوارج کی بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا گیا۔ 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاونی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔ حملہ آوروں نے چھاونی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ اور بلوچستان میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کی جو لہر ہے یہ تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ایجنسیوں کے افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک پکے کے ڈاکو بن گئے ہیں اور کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں لڑ سکتے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 165...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ اور بلوچستان میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کی جو لہر ہے یہ تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ایجنسیوں کے افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔  ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک پکے کے ڈاکو بن گئے ہیں اور کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں لڑ سکتے،  روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 165 روپے رکھا گیا، قرضوں کی ادائیگی 265 روپے میں ہوئی اور عوام کو 400 ارب کا...
    بنوں‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ کوئٹہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے خیبر پی کے کے ضلع بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کی جانب سے دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ اس دوران دہشت گردوں نے 2 بارود سے بھری گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائیں۔ فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنائی اور سکیورٹی اہلکاروں نے 6 خارجی دہشت گردوں کو مختلف انٹری پوائنٹس پر ہلاک کیا۔ اہلکاروں نے دیگر دہشت گردوں کو بھی محصور کرلیا...
    خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام ہوگیا ہے، تاہم دھماکوں کے باعث کینٹ سے ملحقہ عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، اور مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد حملے میں ناکام رہے، تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، متعدد کو محصور کرلیا گیا انہوں نے کہاکہ دھماکوں کے نتیجے میں قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، تاہم واقعے میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد کا تعین کیا جارہا...
    بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔  دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔...
    علامتی فوٹو بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔  6 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکامدہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو...
    بنوں:  سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو مختلف مقامات پر ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ پرفتنہ الخوارج نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 2 بارود سے لدی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوارسے ٹکرا دیں۔ 6 خوارج کو مختلف انٹری پوائنٹس پرہلاک کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے، بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قریب گھر کی چھت منہمد ہوگئیں،...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج (4 مارچ کو) افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دیا۔ فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سیکیورٹی عملے نے ہلاک کر دیا اور باقی ماندہ دہشت...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے اجلاس کے دوران وزارت خارجہ کے 2 افسران کو تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں ڈبل ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی رکن ریاض فتیانہ نے سوال کیا کہ جو افسران ریٹائرمنٹ کے بعد باہر سیٹل ہوجاتے ہیں انہیں پنشن پاکستان کرنسی میں دی جاتی ہے یا فارن کرنسی میں؟ سیکرٹری خارجہ نے جواب دیا کہ انہیں پاکستانی روپے میں پینشن دی جاتی ہے۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے نادرا سے پی سی ڈبلیو اینڈ ای ایف اور ایف آئی جی او...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) نے سیکرٹری خزانہ کو آج یا کل پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس ہوا جس میں اکنامک افیئرز ڈویژن اور وزارت خارجہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے سینیئر افسران نے آئی ایم ایف ٹیم کی وجہ سے سیکرٹری کی غیر حاضری قرار دی جس پر چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں یہ وضاحت قبول نہیں، آج یا کل اجلاس میں سیکرٹری کو پیش ہونا ہوگا۔ ممبر کمیٹی عمر ایوب نے کہا کہ وزارت اکنامک افیئرز دنیا کے ساتھ معاشی تعلقات کا چہرہ ہے، جو بجٹ اکنامک افیئرز ڈویژن بتا رہا ہے،...
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کے حوالے سے حالیہ تبصروں پر جواب دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتے ہیں۔ رجب بٹ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ لوگوں کی فیملی فروخت کر سکتے ہیں۔  یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی۔ کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 3 کارروائیاں کی گئیں۔ ایک کارروائی میں سوزوکی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایک اور گاڑی میں موجود 2...
    ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اُڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔  احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مثبت رویے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے نارووال میں ویٹرنری یونیورسٹی بنائی، 2018ء میں میرے ساتھ حادثہ ہو گیا، حکومت بھی چلی گئی۔ وفاقی بیوروکریٹس کی ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تیاری مکمل  احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کے جرم میں مجھے جیل...
    ---فائل فوٹو  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مثبت رویے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے نارووال میں ویٹرنری یونیورسٹی بنائی، 2018ء میں میرے ساتھ حادثہ ہو گیا، حکومت بھی چلی گئی۔ سی پیک پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، احسن اقبالوفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے، جس حکومت کا منفی ایجنڈا ہو، وہ کبھی ترقیاتی کام نہیں کرسکتی۔...
    پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں سامنے آنے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ 2019 میں سامنے آنے والی مالی بدعنوانی کے تحت 18 کیسز تحقیقات کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سے بھی مدد حاصل کر لی ہے جبکہ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے ضروری ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے واضح کیا ہے...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ ’بی‘ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ناکام ثابت ہوا۔ انگلینڈ کو پہلا نقصان صرف 9 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سالٹ 8 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ بالترتیب 20 رنز اور 37 رنز پر گر گئی، 103 رنز کے مجموعے پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ ٹاس جیت کر جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ’وکٹ اچھی لگ رہی...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سنگین نتائج کے تحت اربوں ہندوستانیوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔   وینچر کیپٹل فرم ’بلوم وینچرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے جہاں غربت عروج پر اور  معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار  ہے۔ مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدترین ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔بھارت میں...
    کوئٹہ: جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/reel/486486974529963 دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔
    راولپنڈی: اے این ایف نے منشیات کی دبئی، قطر اور برطانیہ اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس  کی جانب سے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  7 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 97 لاکھ سے زائد مالیت کی 52.111 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ اسی طرح کراچی میں کھارادر کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 1.4 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے...
    ریلوے پولیس نے ٹرین کے ذریعے جعلی کرنسی خیبرپختونخوا سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ریلویز پولیس پشاور نے بذریعہ خیبرمیل خیبرپخونخوا سے پنجاب جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ملزم عامر خان مشکوک حالت میں پشاور کینٹ اسٹیشن کے مین گیٹ سے داخل ہوا۔ ایس ایچ او پشاور کینٹ جمال عبد الناصر نے شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی۔ ملزم کے قبضے سے 50 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملتان کا رہائشی ملزم عامر خان خیبر میل کے ذریعے پشاور سے ملتان جارہا تھا۔ ملزم جعلی کرنسی کو  کے پی سے پنجاب اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کی وجہ والدین کا لڑکیوں کا ضرورت سے زیادہ لاڈ کرنا ہے۔ ایک مارننگ شو کے دوران بہروز سبزواری نے کہا کہ آج کل والدین اپنی بچیوں کو بےحد لاڈ پیار کر کے بگاڑ دیتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسی شادیوں میں شرکت کی ہے جن پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے مگر وہ شادیاں چند ماہ بھی نہیں چل سکیں‘۔ بہروز سبزواری نے اس کی وجہ والدین کے مشوروں اور ان کے لاڈ پیار کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو کہتے ہیں ہم نے تمہاری شادی پر اتنا پیسہ خرچ کیا...
    شہریوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور رمضان کے لیے اشیاء خوردونوش کی سپلائی یقینی بنانے کی خاطر موثر اقدامات اٹھائے نیز رمضان المبارک کے لئے اشیائے خوردونوش کی کمی پورا کرنے کے لئے مین شاہراہ عام آمدورفت کےلئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ماہ سے شاہراہوں کی بندش کے باعث ضلع کرم میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بارش و برفباری کے بعد شدید سردی سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔  ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت اپر اور لوئر کرم کی 100 سے زائد دیہات کی پانچ لاکھ ابادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ راستوں کی بندش سے جہاں خوراک اور علاج نہ ملنے کی وجہ سے...
    اداکار اور ماڈل عمر شہزاد نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو دی تھی۔ عمر شہزاد نے جو تصاویر شیئر کی تھیں ان میں اہلیہ کا چہرہ نہیں دکھایا گیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔ اتفاق سے ایک اور اداکارہ مشعل ممتاز نے بھی عمرے کی تصاویر شیئر کیں اور ایک ایسا میسیج لکھا جس سے لگا کہ وہ بھی اپنی نئی زندگی کی شروعات کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود کچھ مداحوں کا خیال تھا کہ عمر شہزاد کی اہلیہ مشعل ممتاز نہیں بلکہ شانزے لودھی ہیں۔ A post common by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan) عمر شہزاد کے مداح اس نام پر بھی متفق نظر نہیں آرہے تھے...
    ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 980 گرام آئس ہیروئن  برآمد کرلی۔ اعلامیے کے مطابق مسافر محمد ولی کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی پر تلاشی لی گئی تو بیگ میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
    پاکستانی ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے گذشتہ روز خانہ کعبہ سے اپنی نکاح کی تصاویر شیئر کر کے نئی زندگی کا آغاز کرنے کی خوشخبری دی تھی اور اب ان کی اہلیہ کے بارے میں تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ عمر شہزاد نے 25 فروری کو حرم شریف میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں، مگر ان تصاویر میں اداکار کی اہلیہ کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا اور نہ ہی اداکار نے اہلیہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی تھیں، جس کی وجہ سے مداحوں میں کچھ تجسس پھیل گیا تھا۔ نکاح کی تصدیق کے بعد، عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں مزید تصاویر شیئر کیں، جس پر...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں وزارت داخلہ کو دی جانے والی ضمنی گرانٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس میں وزارت داخلہ کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 زیر غور آئی۔ وزارت داخلہ کے اکاؤنٹس کے جائزے کے دوران پی اے سی وزارت خزانہ کی نمائندے کے جواب سے غیر مطمئن نظر آئے جس پر پی اے سی نے فوری طور پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت داخلہ کی 3 ارب گرانٹ لیپس ہونے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ نوید قمر نے کہا کہ اگر رقم کی ضرورت نہیں ہوتی تو قومی اسمبلی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری 2025)پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی، یہ انگوٹھی ایک دوست کی جانب سے دوست کیلئے ہے ایک تحفہ ہے،دودی خان نے راکھی ساونت کو محبت اور دوستی کی انگوٹھی تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے دوست رہیں گے،راکھی ساونت اور پاکستانی اداکار دودی خان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات نے آج کل سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی ہوئی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی اور...
    مکہ میں نکاح کرنیوالے اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیامتعدد پوسٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ انسٹاگرام انفلوئنسر ہیںپاکستان شوبز انڈسٹری کے  اداکار و ماڈل عمر شہزاد کی دلہن سے متعلق متعدد افواہوں اور  چہ مگوئیوں کے بعد نئی نویلی دلہن خود سامنے آ گئیں۔عمر شہزاد نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔عمر شہزاد نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر اہلیہ کی شناخت ظاہر کیے بغیر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکار نے اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت لکھتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ مکہ...
    گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد ماڈل، اداکار عمر شہزاد نے بھی اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز سے متعلق مسجد الحرام سے عمرے کے دوران بتایا۔ عمر شہزاد نے جو تصاویر شیئر کی تھیں ان میں ایک خاتون ان کے ساتھ ہیں جن کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ اداکار نے تصویر کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی شادی سے مطلع کیا تھا تاہم دلہن کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔ جس سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تجسس بڑھ گیا اور سب تُکّے لگانے لگے تاہم کچھ کھوجی مداح ایک خبر بھی نکال لائے۔ سوشل میڈیا صارفین کی دور بین آنکھوں نے دیکھ لیا کہ اداکارہ مشعل ممتاز نے بھی...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے‘۔  اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں‘۔ رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست...
    پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بد امنی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آئے روز پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کو صوبے سے ملانے والی قومی شاہراہوں پر عسکریت پسند عناصر ناکہ بندی کرکے کارروائیاں کر رہے ہیں۔ حالیہ چند عرصے کے دوران کالعدم تنظیموں کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ رواں ماہ کے دوران 19 فروری کو کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ پر بارکھان کے علاقے رڑکن کے مقام پر کالعدم تنظیم کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی اس دوران کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کے شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں پہلے بس سے اتارا...
    پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔ منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔ منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’’نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔ البتہ، مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی...
    لاہور: 11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی  اور  ملزم کو گرفتار  کرلیا۔  ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے...
    اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے تاکید کی ہے کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کابینہ کی ناکامی کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہیے۔ اس کمیٹی نے بیان دیا کہ اب بھی 63 اسرائیلی قیدی غزہ میں موجود ہیں، اور نیتن یاہو، گروگانوں کی جان کی قیمت پر اور اپنی حکومتی اتحادیوں کی خوشنودی کے لیے قیدیوں کے...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2025ء ) مصطفیٰ عامر قتل کیس، معروف اداکار کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے سلسلے میں جن 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جبکہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مارشا اور انجلینا کے بعد تیسری لڑکی کی انٹری ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 فروری 2025ء ) معیشت میں بہتری کی دعویدار حکومت صنعتی پہیہ چلانے میں ناکام، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مزید کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی رپورٹ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں سالانہ بنیادوں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.73 فیصد...
    ویب ڈیسک—بالی وڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ ان کے کریئر اور سال 2025 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم سمجھی جا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بھارت بھر سے لگ بھگ 219 کروڑ سے زائد روپے کمائے ہیں۔ ‘چھاوا’ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم نے جمعرات تک بھارت بھر سے 219.75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ اب جمعے کو اداکار ارجن کپور، بھومی پڈنیکر اور راکول پریت کی فلم ‘میرے ہسبینڈ کی بیوی’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز ‘چھاوا’ کے نمبرز کو کتنا متاثر...
    پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق انکشافات کیے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ نتاشا بیگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ نتاشا نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کورین ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا احساس ہوچکا ہے۔   انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی...
    بھارتی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان کا کہنا ہے انہیں رنگت کی وجہ سے بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام نہیں ملا۔ حنا خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی انہوں نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ فلم ’لیلیٰ مجنوں‘ میں ترپتی دمری سے قبل انہیں کاسٹ کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حنا خان آج تک اپنے گنجے پن کو چھپاتی ہیں، روزلین خان کا انکشاف اداکارہ کے مطابق گندمی رنگت کے سبب انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ فلم میکرز گورے رنگ والی لڑکی کی تلاش میں تھے اور آخر کار ترپتی دمری کو منتخب کر لیا گیا۔ واضح رہے فلم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی ایسے کامیڈین تھے جنھیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا اور ٹرمپ کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی...
    کوئٹہ: بارکھان میں مسلح افراد کی قومی شاہراہ پر ناکہ بندی، 7 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کر دیا بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے مسافر کوچ کے 7 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، مسافر کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں بوریوالا کا رہائشی ہوں مسلح افراد کی تعداد 10 سے 12 تھی، دہشتگردوں نے کلاشنکوف پکڑی ہوئی تھی ہم کوئٹہ سے ملتان جارہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح...
    معروف اداکار اجے دیوگن ایک شاندار فنکار ہی نہیں بلکہ ایک فرماں بردار بیٹے بھی ہیں جو اپنی ماں سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اجے دیوگن اپنی والدہ وینا دیوگن کی سال گرہ پر ایک خوبصورت تحریر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ آپ کی مسکراہٹ کبھی مدہم نہ پڑے۔  اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر مزید لکھا کہ آپ کو پانا اور آپ سے محبت کرنا ایک حقیقی اعزاز ہے۔ آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرا رہے۔ ہیپی برتھ ڈے، ماں! اجے دیو گن کی اس جذباتی پوسٹ پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مبارک بادوں کی لائن لگ گئی۔ مداحوں نے اجے دیوگن کی والدہ کے ساتھ نیک تمناؤں...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 19 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کےطلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔ علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل...
    پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی؛ اسٹیل مل کی 54 ایکٹر زمین چارافراد کو دینے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )رکن کمیٹی نے استسفار کیا کہ یہ چار افراد کون تھے کیا ان کا تعلق پاکستان اسٹیل ملز کے ساتھ تھا، رکن کمیٹی سینیٹر افنان اللہ خان نے کہاکہ اسٹیل ملز کی زمین پر اتنے قبضے ہوتے رہے اور آپ لوگ کیا کر رہے تھے جس پر سی ای او نے بتایا کہ ہم نے ریکارڈ کے مطابق حکم امتناعی لے لیا تھا جس پر کمیٹی نے معاملے کو نیب کے سپرد کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔ پبلک اکانٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر...
    بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز ہیں ، جہاں وہ باقاعدگی سے اپنے خاندان کے ہمراہ دلچسپ ویلاگز پوسٹ کرتی ہیں۔ حال ہی میں ارچنا نے اپنا نیا ویلاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ایک ٹھیلے سے ڈوسا کھایا اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے شوہر پرمیت سیٹھی اور بچے آریمان اور آیوشمان بھی موجود تھے۔ ان میں سے ہر ایک نے ممبئی کے آس پاس اپنے پسندیدہ ڈوسا کھلانے کا وعدہ کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی مختلف مقامات پر ڈوسا کھایا اور اسے ریٹنگ دی کہ کہاں کا ڈوسا کتنا مزیدار ہے۔         View this post on Instagram              ...
    جنوبی کوریا کی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی لاش ان کے کمرے سے ملی تھی، اس پُراسرار موت پر پوری شوبز انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی اداکارہ کی لاش ملنے کے تعد پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ جس کے دوران ساتھی اداکاراؤں سمیت قریبی دوست، جائیداد کے معاملات دیکھنے والے منیجرز سمیت اہم شخصیات سے پوچگ گچھ کی گئی تھی۔ اداکارہ ایک کیفے بھی کھولنے کا منصوبہ بنا رہی تھیں جس کے باعث ان کی موت میں مافیا کے ملوث ہونے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ نوجوان اداکارہ کم سائی رون کے برے دن کا آغاز 2022 سے ہوا جب انھوں نے نشے کئ...
    ممبئی (شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری پر کئی سالوں سے چوٹی کے اداکاروں کا راج ہے۔ لیکن اب وقت کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں۔ ہیروئنز کی بنیاد پر بھاری کلیکشن بھی کی جاتی ہے۔ اب وہ بھی ایک مرد اداکار کی طرح بھاری رقم وصول کرتی ہے، اس لیے اس کی برانڈ ویلیو بھی کسی اداکار سے کم نہیں ہے۔ یہاں ایک اداکارہ ہیں۔ جو نہ تو دیپیکا پڈوکون ہیں اور نہ ہی پریانکا چوپڑا۔ ایسی اداکارائیں جو بالی ووڈ کے لوگوں پر چھائی ہوئی ہیں۔ اگر ہم 3 سال کے رپورٹ کارڈ پر نظر ڈالیں تو اس نے 3 ہزار کروڑ روپے جمع کر کے سب سے بڑی ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ آج ہم بات کریں گے...
    کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق موصولہ اطلاع پر بلوچستان سے آنے والی بسوں کو روک کر مکمل تلاشی لی گئی۔ بس نمبر BSC465 کے فرش کے خفیہ ٹینکوں سے 9,340 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ بس نمبر SGS788 سے انجن پارٹس، اجینوموتو، غیر ملکی سگریٹس اور ٹائرز برآمد ہوئے۔ صدر کراچی پاسپورٹ کے باہر بس نمبر BSA736 سے سولر انورٹرز، ہیئر کلر، ٹائرز اور ایرانی کراکری برآمد کی گئی۔   رضا نقوی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی بسوں اور اشیاء کی مالیت 3 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد ہے، جبکہ برآمد اسمگل شدہ...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جس میں سے ایک بھارتی معروف پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh) مہوش حیات نے یہ بھی بتایا کہ وہ...
    ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کی غیرقانونی اور مشکوک دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری امر الدین حاکمی نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا۔ افغان شہری قازقستان کے پاسپورٹ پر برازیل جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی انٹری اسٹیمپ موجود نہیں تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے طورخم بارڈر کے راستے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق بھی مسافر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں پائی گئی۔ سکینڈ لائن آفس کے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اقدام قتل کامقدمہ۔ضمانت مسترد ہونے پر دوملزموں کے فرار کی کوشش‘ ہائیکورٹ کے گیٹ پر دونوں ملزم گرفتار کرلیا گیا دونوں ملزم عبدالحمیداور شاہزیب جسٹس امجدسہتوکی عدالت سے فرارہوئے ،ملزموں کی مدعی مقدمہ کودھکمیاں۔باہرآنےکے بعد نہیں چھوڑیں گے،ملزموں کیخلاف پاک کالونی تھانے میں اقدام قتل کامقدمہ درج ہے۔فرارکی کوشش ناکام