پی ٹی آئی دور حکومت میں کرپشن کی تحقیقات، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں سامنے آنے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ 2019 میں سامنے آنے والی مالی بدعنوانی کے تحت 18 کیسز تحقیقات کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سے بھی مدد حاصل کر لی ہے جبکہ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے ضروری ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ جو افسران ریکارڈ فراہم نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری اب تک مختلف محکموں سے ڈیڑھ ارب روپے کی ریکوری کر چکی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
پڑھیں:
سندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کر دی
محکمہ زکوٰۃ سندھ نے 20 کروڑ روپے جاری کر دیئے، رقم مستحق مریضوں کے مفت علاج اور ادویات کیلئے مختص ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کر دی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ زکوٰۃ سندھ نے 20 کروڑ روپے جاری کر دیئے، رقم مستحق مریضوں کے مفت علاج اور ادویات کیلئے مختص ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور فلاحی اسپتالوں کو زکوٰۃ فنڈ سے مالی مدد دی جائے گی، 2024ء اور 2025ء کے بجٹ سے 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ فنڈز اسپتالوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے گئے، سول اسپتال کو 1 کروڑ 25 لاکھ، جبکہ جناح اسپتال کو 1 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ لیاری جنرل اسپتال کو 27 لاکھ 50 ہزار روپے ملے ہیں، جبکہ سوبھراج میٹرنٹی اسپتال کو 12 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ کریک جنرل اسپتال کورنگی کو 25 لاکھ اور ڈسٹرکٹ کونسل اسپتال جام کنڈو کراچی کو 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔