معروف بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی کے 4 مہینے بعد ہی طلاق، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما نے اپنے دیرینہ دوست ابھینیت کوشیک کے ساتھ سالوں تک رشتے میں رہنے کے بعد خفیہ شادی کی درخواست کی تاہم یہ شادی صرف 4 ماہ ہی چل سکی اور طلاق کی وجہ سے اس کا راز فاش ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اس جوڑے نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کیلئے شادی کو خفیہ رکھنے کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی نے اس شرط پر شادی کی تھی کہ کسی کو اس بارے میں پتہ نہ چلے اور صرف اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی تقریب اداکارہ کے اصرار پر ہی ہوئی تھی۔
ابھینیت کوشیک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیوی کے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ مبینہ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وہ ان سے علیحدگی چاہتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Aditi Sharma (@officialaditisharma)
ابھینیت کوشیک کی قانونی ٹیم کے مطابق جب اس صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے ادیتی اور ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے شادی کو مذاق قرار دے دیا۔
ابھینیت کوشیک نے اہلیہ پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ اور ان کے خاندان والے اب علیحدگی کے لیے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ابھینیت کوشیک شادی کی
پڑھیں:
اہلیہ سے طلاق لینے والے بھارتی کرکٹر کیساتھ خاتون کون؟ ٹی وی کیمروں نے مناظر فلمبند کرلیے
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔
یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔
یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔
تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔
میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا گیا۔
بھارتی کرکٹر اور آر جے ایج ساتھ میچ دیکھنے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے اور وہیں سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Mahvash (@rj.mahvash)
دوسری جانب آر جے مہوش نے بھی بھارت کی جیت کے بعد جشن کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں کرکٹر چہل بھی ان کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ریڈیو جوکی مہوش فیشن، فٹنس اور سیاحت کے حوالے سے وی لاگنگ کرتی ہیں اور ان کے کئی پرینکس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ مہوش فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔
مزیدپڑھیں:نمرہ خان نے دوسری شادی کا عندیہ دیدیا