ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر اصغر علی شاہ سے 312 گرام حشیش برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے منشیات پہنی ہوئی جرابوں میں چھپا رکھی تھی۔  

اسلام آباد سے براستہ دوحا بارسلونا جانے والی پرواز کے مسافر محمد عباس انجم سے 5.

89 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے ہیروئن مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے عرفت اللہ سے 2.282 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کر لی گئی۔ بیگ کی تہوں میں منشیات چھپائی گئی تھی۔

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  متعدد پروازیں منسوخ

اقصیٰ شاہد:  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کراچی سے روانہ ہونے والی اٹھارہ پروازیں منسوخ  جبکہ چار پروازوں میں تاخیر کا شکارہو گئی ہے۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811، کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، کراچی سے اسلام آباد  جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 502 اور ای آر 504، کراچی سے لاہور جانے والی  سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522، کراچی سے لاہور جانے والی  ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد جانے والی  ایئر سیال کی پروازیں پی ایف 125 اور پی ایف 123 منسوخ   ہوئیں۔
اس کے علاوہ   کراچی سے اسلام آباد جانے والی  ایئر بلو کی پرواز 208، کراچی سے لاہور جانے والی  پی آئی اے کی پرواز پی کے 304، کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330، کراچی سے اسلام آباد جانے والی  پی آئی اے کی پرواز پی کے 370، کراچی سے اسلام آباد جانے والی  فلائی جناح کی پروازیں نائن پی 672 اور نائن پی 670، کراچی سے لاہور جانے والی  فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840، کراچی سے مسقط جانے والی  فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644، کراچی سے پشاور جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865 شامل ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز

ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کو متبادل پروازوں اور تاخیر کی معلومات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے اور حکام نے مسافروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے اپنے سفر کی تازہ ترین صورتحال معلوم کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارسلونا، شارجہ اور دبئی کے مسافروں سے منشیات برآمد
  • اے این ایف کی کارروائیاں، 311.95 کلو گرام منشیات برآمد،11ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر 3 مسافروں کے قبضے سے 8 کلو منشیات برآمد
  • ریتی بجری کی آڑ میں ہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے ڈیڑھ لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد
  • کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی پر واپس موڑ لی گئی
  • اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی، واپس کراچی اتارلیا گیا
  • منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، برطانیہ اورکویت جانے والے پارسل سے ہیروئن برآمد
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  متعدد پروازیں منسوخ