ماڈل و اداکارعمر شہزاد کی اہلیہ کون؟ تفصیلات وتصاویر دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستانی ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے گذشتہ روز خانہ کعبہ سے اپنی نکاح کی تصاویر شیئر کر کے نئی زندگی کا آغاز کرنے کی خوشخبری دی تھی اور اب ان کی اہلیہ کے بارے میں تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔
عمر شہزاد نے 25 فروری کو حرم شریف میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں، مگر ان تصاویر میں اداکار کی اہلیہ کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا اور نہ ہی اداکار نے اہلیہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی تھیں، جس کی وجہ سے مداحوں میں کچھ تجسس پھیل گیا تھا۔
نکاح کی تصدیق کے بعد، عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں مزید تصاویر شیئر کیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ عمر شہزاد کی اہلیہ سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی ہیں، جنہوں نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں۔شانزے لودھی کے انسٹاگرام پر 8 ہزار سے کم فالوورز ہیں اور انہوں نے 2019 میں اکاؤنٹ بنایا تھا۔
شانزے لودھی اپنی انسٹاگرام پوسٹس میں فٹنس اور سیاحت کی تصاویر شیئر کرتی ہیں، اور ان کے اکاؤنٹ پر کبھی بھی اداکار عمر شہزاد کے ساتھ کوئی تصویر نہیں آئی تھی۔عمر شہزاد کی اہلیہ کی تصاویر سامنے آنے پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے لیے دعائیں کیں اور صارفین نے اداکارہ کو خوبصورت قرار دیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تصاویر شیئر کی تصاویر کی اہلیہ
پڑھیں:
فرحت اللہ بابر کیخلاف کرپشن کی انکوائری، فنڈز کی تفصیلات طلب
فرحت اللہ بابر کیخلاف کرپشن کی انکوائری، فنڈز کی تفصیلات طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کیخلاف انکوائری جاری ہے اور ایف آئی اے کی جانب سے انہیں سوالنامہ دیدیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فرحت اللہ کو 7دن میں سوالات کا جواب جمع کرانیکی ہدایت کر دی ہے۔
ان سے جائیداد، بینک اکاونٹس اور گاڑیوں کی تفصیل مانگی گئی ہے۔فرحت اللہ بابر سے اہلیہ اور بچوں کیاثاثوں کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے جب کہ بطور سینیٹر ملنے والے غیرملکی فنڈ کی تفصیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت اللہ بابر کی جانب سے تاحال جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے فرحت اللہ بابر کیخلاف انکوائری سے متعلق 18 سے 20 سوالات پر مبنی سوال نامہ بھیجا تھا۔