11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور:
11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
حکام نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کی کوشش ناکام
پڑھیں:
نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش 10افراد گرفتار
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا، موجود افراد کو منتشر کرنے کی کوششیں
غیر معمولی صورتحال کے باعث اضافی نفری تعینات ، کورنگی مہران ٹاؤن گھر میں فائرنگ ،ایک زخمی
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لی۔پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ نجی ریسٹورنٹ کے باہر ہجوم موجود ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے وہاں پر موجود افراد کو منشتر کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاون میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 22سالہ طاہر کے نام سے کی گئی جبکہ مقتول کو گولی گردن پر لگی تھی۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔