منشیات ہارمونیم میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم منشیات ہارمونیم میں چھپا کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ کاشف الرحمٰن نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج پہنچا جہاں پیگج سرخ کاؤنٹر پر اسکینگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیکر کھول کر فیزیکلی چیک کیا۔
چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں رکھے موسقی میں استمال ہونے والے آلے ہارمونیم کے اندر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.
حکام کا کہنا تھا کہ ابتداہی قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے این ایف کی کارروائیاں، 311.95 کلو گرام منشیات برآمد،11ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 311.95 کلو گرام منشیات برآمد اور11ملزمان گرفتار کر لئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈئوون جاری ہے،8کارروائیوں میں11ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ کارروائیوں میں25کروڑ61لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 311.95 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی،لالہ زار راولپنڈی میں کالج کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی ، جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ہسپتال کے قریب کار سے 300 گرام ویڈ برآمدہوئی ، ملزم گرفتارکر لیا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی 150000 عدد نشہ آور گولیاں برآمدہوئیں ، اختر آباد ہزارگنجی کوئٹہ میں چھپائی گئی 120 کلو ہیروئن اور 120 کلو کرسٹل برآمدہوئی، یار و چوک چمن کے قریب مسافر بس میں سوار دو ملزمان سے مجموعی طور پر 19.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ، جھنگ میں احمد پور سیال کے قریب دو ملزمان سے 4.8 کلو افیون، 2.4 کلو چرس اور 9.5 کلو ہیروئن برآمدہوئی۔ شمالی بائی پاس کراچی کے قریب سبزیوں سے بھرے ٹرک میں چھپائی گئی 25.2 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتارکر لیا گیا، موٹر وے پل رنگ روڈ پشاور کے قریب کار سے 10 کلو ہیروئن برآمد، دو ملزمان گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔