پاکستانی اداکار دودی خان نے راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری 2025)پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی، یہ انگوٹھی ایک دوست کی جانب سے دوست کیلئے ہے ایک تحفہ ہے،دودی خان نے راکھی ساونت کو محبت اور دوستی کی انگوٹھی تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے دوست رہیں گے،راکھی ساونت اور پاکستانی اداکار دودی خان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات نے آج کل سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی ہوئی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ ان کی شادی کسی دوست سے کروائیں گے اورراکھی ساونت پاکستان کی بہو بنیں گی۔(جاری ہے)
ویڈیو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی جواب دیتی رہیں۔ راکھی ساونت اور دودی خان کا تعلق سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کر رہا ہے اور ان کی دوستی کو لے کر مختلف تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔چند روزقبل پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے دبئی میں ملاقات کی تھی ۔ملاقات کے موقع پر راکھی ساونت نے دودی پر شکایات کی برسات کردی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ تم نے مجھ سے شادی کا وعدہ کر کے مجھے بیچ راستے میں چھوڑ دیاتھااور شادی نہ کرنے کا یوٹرن لے لیا جس پر دودی خان نے راکھی ساونت کو مختلف جواز پیش کئے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے کہا تھا کہ مجھے راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے۔راکھی ساونت میری دلہن تو نہیں بن سکیں تھیں لیکن میں راکھی ساونت کی شادی کسی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے۔سوشل میڈیا پرکی گئی پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی جو کئی لوگوں کو پسند نہیں آئی تھی جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ لوگوں کی تنقید کے بعد میں نے راکھی ساونت سے شادی کرنے کافیصلہ واپس لے لیا تھا اب میں راکھی ساونت کی اپنے ہی کسی دوست اور بھائی سے شادی کروائیں گے۔بعدازاں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان کی جانب سے شادی کرنے کے انکار پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ کہنا تھا کہ دودی خان کی جانب سے بیک فلیپ اور مسلسل یوٹرن ان کیلئے تکلیف دہ ثابت ہو رہے تھے۔ پاکستانی لڑکے ان کی زندگی کو بہت پیچیدہ بنا رہے تھے۔بھارتی اداکارہ نے پاکستانی آرٹسٹ متھیرا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شکوہ کیا تھا کہ وہ دودی خان پر بھروسہ کرتی تھی کیونکہ وہ پاکستانی تھے اور ان کے اچھے دوست بھی تھے لیکن اب دودی خان نے شادی کے حوالے سے اپنی پوزیشن سے اتنا یوٹرن لیا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے راکھی ساونت راکھی ساونت کو سوشل میڈیا پر تھا کہ
پڑھیں:
مصطفیٰ قتل کیس: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پاکستانی اداکار کے بیٹے کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
جوڈیشل کمپلکس سینٹرل جیل میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل کمپلکس پہنچایا گیا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس نے کہا کہ اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا، پولیس نے ملزم ساحر خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پولیس کی جانب سے کی گئی استدعا کو مسترد کردیا۔
عدالت نے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم ساحر خان منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
عدالت پیشی کے موقع پر ساحر حسن کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، میں کچھ نہیں کہوں گا، جو بھی ہے وہ عدالت میں ثابت ہوجائے گا، ابھی تک میرے خلاف سب الزام ہیں۔