2025-02-26@14:19:39 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«بھارتی اداکارہ راکھی ساونت»:

    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری 2025)پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی، یہ انگوٹھی ایک دوست کی جانب سے دوست کیلئے ہے ایک تحفہ ہے،دودی خان نے راکھی ساونت کو محبت اور دوستی کی انگوٹھی تحفے میں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے دوست رہیں گے،راکھی ساونت اور پاکستانی اداکار دودی خان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات نے آج کل سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچائی ہوئی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی اور...
    پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے لیے ہیرے کی انگوٹھی خرید لی۔ دودی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں دودی خان نے بتایا کہ میں نے راکھی ساونت کے لیے 18 لاکھ روپے کی اصلی ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے۔ دودی خان نے کہا کہ میں آج کل سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز دیکھ رہا ہوں، بہت سے افراد راکھی ساونت کو مہنگے تحائف دینے کا وعدہ کر رہے ہیں، وہ لوگ محض باتیں بنا رہے ہیں۔راکھی ساونت نےبھی دودی خان کی اس ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے،ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ نے سرخ دل کے ایموجیز کا استعمال...
    پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش مند بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے پاکستان سے دودی خان کے بعد مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے۔حال ہی میں مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی مشروط خواہش کا اظہار کر دیا۔دورانِ پروگرام میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت دیگر علمائے کرام کی تحقیق کے مطابق ہندوئوں کے پاس جو کتاب ہے، وہ الہامی ہے، اس لیے راکھی ساونت بھی اہلِ کتاب ہوئیں اور میں ان سے نکاح کر سکتا ہوں۔انہوں نے راکھی ساونت سے شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی کے نکاح میں نہیں ہیں تو میں ان سے شادی کرنا چاہوں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وعدہ کرتا ہوں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے،راکھی ساونت میری دلہن تو نہ بن سکیں لیکن میں راکھی ساونت کی شادی کسی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ اس وقت پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہیں۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ راکھی ساونت ہانیہ عامر کی کال سنتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کہاں ہیں؟ میں 2 گھنٹے ایئر پورٹ پر کھڑی رہی۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت پی سی ہوٹل لاہور کے باہر کھڑی ہیں اور ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا وہ انہیں لینے آ رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، بھارتی اداکارہ نے اپنے مقاصد بھی بتادیے اداکارہ فون پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے کہتی ہیں کہ وسیم اکرم کو...
    لاہور: (نیوز ڈیسک) تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ پاکستانی دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔ راکھی سانوت نے اپنے ہونے والے دولہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔ شادی کے حوالے سے راکھی نے مزید کہا کہ اسلامی طریقے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت جی جلدی آ جائو میں آپ کو ایئرپورٹ لینے آ رہی ہوں۔اداکارہ ہانیہ عامر نے وٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ و رقاصہ کی درخواست قبول کرلی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹا اسٹوری پر مختصرویڈیو میں پاکستانی اداکارہ نے کہا ہے کہ پہلے زندگی کافی افسردہ تھی اور پھرزندگی میں راکھی جی آ گئیں۔یاد رہے کہ راکھی ساونت نے بھارتی وزیرِاعظم مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاں گی اور وہاں کسی پاکستانی سے شادی کرلوں گی۔ درِفشاں سلیم...
    بھارتی اداکارہ وماڈل راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت کو ائیر پورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت کہتی ہیں کہ ’میں ہانیہ عامر، نرگس، دیدار اور تمام بڑے اسٹارز سے ملنے پاکستان آ رہی ہوں‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ ’کیا آپ کے گھر میں میرے لیے تھوڑی سی جگہ ہے، مجھے پک کرنے ائیر پورٹ پر آ جاؤ‘ راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے مزید کہا کہ وہ ان سے پیار...
۱