لاہور: (نیوز ڈیسک) تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ پاکستانی دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔

راکھی سانوت نے اپنے ہونے والے دولہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔

شادی کے حوالے سے راکھی نے مزید کہا کہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کروں گی، استقبالیہ بھارت، ہنی مون سوئٹزر لینڈز اور دبئی میں رہائش رکھوں گی۔
معروف اداکارہ صبا قمر ہسپتال میں داخل، مداحوں کیلئے جذباتی پیغام جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے ناصرف پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی بلکہ پاکستانی انڈسٹری میں کام کرنے پر بھی لب کشائی کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کے بعد اب سشمیتا سین نے پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی کی حمایت کر دی۔

اداکارہ کے مطابق ہنر و فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور نہ ہی ہونی چاہیے، ایک کھیل اور ایک ہماری تخلیقی فیلڈ ہے جو تمام پابندیوں سے آزاد ہے، تخلیقی کام آزادی کے ماحول میں پروان چڑھتا ہے، اس لیے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گی۔

پاکستانی انڈسٹری میں کام کے حوالے سے ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اچھی فلم میں کام کرنا چاہوں گی، پھر چاہے اس کی پیشکش کہیں سے بھی آئے، اس سے فرق نہیں پڑتا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فواد خان نے 9 سال بعد فلم ’عبیر گلال‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، تاہم مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کی ہے، جس پر بھارتی فنکار یکے بعد دیگرے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

متعلقہ مضامین

  • 13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار
  • اداکارہ مہر النسا کو برطانیہ میں جیون ساتھی مل گیا؛ نکاح مسجد میں ہوا
  • کروڑوں روپے کا فراڈ، نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا
  • اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم میں سابق پاکستانی کرکٹر کی نواسی شامل
  • کیا بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کریں گی؟
  • فواد خان کی حمایت؛ سشمیتاسین کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا بھی عندیہ
  • اداکارہ عمارہ چوہدری بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
  • سشمیتاسین کی فواد خان کی حمایت؛ اداکارہ کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا عندیہ
  • کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
  • بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟