اداکار دودی خان نے راکھی ساونت کے لیے ہیرے کی انگوٹھی خرید لی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے لیے ہیرے کی انگوٹھی خرید لی۔ دودی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں دودی خان نے بتایا کہ میں نے راکھی ساونت کے لیے 18 لاکھ روپے کی اصلی ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے۔ دودی خان نے کہا کہ میں آج کل سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز دیکھ رہا ہوں، بہت سے افراد راکھی ساونت کو مہنگے تحائف دینے کا وعدہ کر رہے ہیں، وہ لوگ محض باتیں بنا رہے ہیں۔راکھی ساونت نےبھی دودی خان کی اس ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے،ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ نے سرخ دل کے ایموجیز کا استعمال کیا جبکہ دودی خان نے لکھا کہ میری جان، ہم باتیں نہیں کرتے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راکھی ساونت
پڑھیں:
امیتابھ بچن نے ماورا حسین کی فلم کیلئے کیا کہا؟
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ بھارت میں ری ریلیز ہوئی ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 4 دنوں میں تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا پر ہر جانب صرف اس فلم اور اداکارہ ماورا حسین کا چرچہ ہو رہا ہے، اس کے علاوہ بھارتی اداکار اور فن کاروں نے بھی فلم کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی فلم صنم تیری قسم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کے پوسٹر کو شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ فلم کی ری ریلیز کے لیے بہت ہی نیک تمنائیں ہیں۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی بھارتی لیجنڈ کی پوسٹ کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور لکھا ہے کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ یہ سب کچھ غیر حقیقی ہوتا جارہا ہے۔
ماورا حسین کے شوہر امیر گیلانی نے بھی بھارتی اداکار کی پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ماورا کو ٹیگ کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ بہت بڑا اعزاز ہے، ماشا اللّٰہ۔
واضح رہے کہ 9 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ صرف 9 کروڑ کا کُل بزنس کر سکی تھی، جس کی وجہ سے اسے فلاپ فلم تصور کیا گیا تھا۔