کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وعدہ کرتا ہوں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے،راکھی ساونت میری دلہن تو نہ بن سکیں لیکن میں راکھی ساونت کی شادی کسی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔

اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی جو کئی لوگوں کو پسند نہیں آئی جس پر انہیںشدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

لوگوں کی تنقید کے بعد میں نے راکھی ساونت سے شادی کرنے کافیصلہ واپس لے لیاہے۔

اب میں راکھی ساونت کی اپنے ہی کسی دوست اور بھائی سے شادی کروائیں گے۔پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک ہی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں خود پر کی جانے والی ٹرولنگ پر بات کرتے دکھائی دئیے۔دودی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں میںنے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا۔

میں نے انہیں پرپوز کیا کیونکہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔ جب میں نے انہیں جاننا شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ ایک ایسی ہستی ہے جو خدا سے بہت پیار کرتی ہے۔پاکستانی اداکار نے مزید کہا ہے کہ راکھی ساونت ان کی بہترین دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت مشکلات کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں اور انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھا اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

دودی خان کے مطابق بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے والدین کھوئے اور جس شخص سے شادی کی اس نے انہیں دھوکا دیا۔ اداکارہ نے اپنی زندگی میںبہت سارے دکھ دیکھے ہیں اس لئے انہیں اداکارہ سے ہمدردی بھی رہی ہے۔پاکستاڈنی اداکار دودی خان نے مزید کہا ہے کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگوں کیلئے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مجھے بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئے ہیں اور میں اسے برداشت نہیں کر سکتا۔

تو، راکھی جی، آپ میرے بہت اچھی دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ آپ شاید میری دلہن نہ بن پائیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی۔ آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستانی ماڈل اور اداکار دودی خان نے بھارت کی متنازع ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی۔پاکستانی اداکاردودی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کیاتھا۔

دودی خان نے اپنی ویڈیو میں راکھی ساونت کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے پوچھا کہ شادی کیلئے بارات کہاں لانی تھی؟۔پاکستانی اداکار نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ بارات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی لانی ہے یا پھر بھارت؟۔ویڈیو کے اختتام پر دودی خان نے راکھی ساونت سے اظہار محبت بھی کیاتھا۔بعدازاں پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیش کش پر راکھی ساونت بھی جواب دیتے ہوئے پیش کش قبول کرلی تھی۔

راکھی ساونت نے پاکستان سے شادی کی پیش کش کو اپنے لئے اچھا رشتہ بھی قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ دودی خان سے شادی کریں گی۔راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے آڈیو پیغام میں بتایاتھا کہ انہیں پاکستانی اداکار اور پولیس افسر دودی خان نے شادی کی پیش کش کی گئی تھی۔راکھی ساونت کایہ بھی کہنا تھا کہ دودی خان اور ان کی شادی پاکستان میں ہوگی اور اسلامی روایات کے مطابق ہوگی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی اداکار بھارتی اداکارہ نے راکھی ساونت راکھی ساونت نے شادی کی پیش کش کہا ہے کہ

پڑھیں:

13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار

UTTAR PRADESH:

بھارتی اتر پردیش، ہردوئی میں ایک ایسا انوکھا دھوکہ سامنے آیا جس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 خواتین پر مشتمل ایک شاطر گینگ نے 13 سے زائد نوجوانوں سے فرضی شادیاں کر کے انہیں لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

نیرج گپتا نامی شہری نے شکایت درج کرائی کہ پرمود نامی شخص اسے اپنی پوتی پوجا سے شادی کروانے کے بہانے ہردوئی رجسٹرار آفس لے گیا، جہاں اس کی شادی پوچا سے انجام پائی۔

شادی کے بعد نیرج نے نقد رقم اور زیورات اپنی نئی نویلی دلہن کے سپرد کر دیے جس کے بعد دلہن پوجا اور اس کا نام نہاد داد پرمود غائب ہو گئے۔

ہردوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پوجا عرف سونم، آشا عرف گڈی، اور سنیتا کو گرفتار کر لیا، اور ان کے قبضے سے زیورات اور نقد رقم برآمد کر لی۔

پولیس کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ خواتین پورے یوپی میں غیر شادی شدہ نوجوانوں کو نشانہ بناتی اور شادی کے بہانے قیمتی سامان ہتھیا کر فرار ہو جاتیں۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی
  • 13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار
  • اداکارہ مہر النسا کو برطانیہ میں جیون ساتھی مل گیا؛ نکاح مسجد میں ہوا
  • اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 6 سگے بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید
  • بیٹے کے زندہ بچ جانے پر بھارتی اداکار کی اہلیہ نے منت میں سر منڈوا لیا
  • یمن، امریکی فضائی حملے میں 5 افراد جاں بحق
  • یمن پر امریکی فضائی جارحیت جاری، 5 افراد شہید، 13 زخمی
  • امریکی جنگی طیاروں کا یمن پر فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • اداکارہ عمارہ چوہدری بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
  • سشمیتاسین کی فواد خان کی حمایت؛ اداکارہ کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا عندیہ