Daily Mumtaz:
2025-03-09@03:40:12 GMT

ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے: انجلین ملک

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے: انجلین ملک

معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے اسپتال سے تصاویر شیئر کی ہیں۔

انجلین ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا حوصلہ واضح طور پر بلند دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ان کی 3 کیمو تھیراپیز ہو چکی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Angeline Malik (@angelinemalikofficial)


انجلین ملک نے لکھا ہے کہ 3 کیمو ہو چکیں، اب بھی مضبوط کھڑی ہوں، قوتِ ارادی اور طاقت ہمیشہ آپ کو جیت کی جانب لے جاتی ہے، ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے۔

اس سے قبل نامور اداکارہ و ہدایت کارہ انجلین ملک نے اپنے جیسے کینسر میں مبتلا مریضوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

انجلین ملک نے فیشن شو کے دوران پراعتماد انداز میں فیشن ایبل لباس کے ساتھ جیولری پہن کر ریمپ واک کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں اداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انجلین ملک نے

پڑھیں:

فلسطینی ہمدردی کے بیانات نہیں، مضبوط اقدامات چاہتے ہیں: اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار— فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سیکریٹری جنرل نے خصوصی اجلاس کے لیے فوری اقدامات کیے۔

 اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ بابرکت مہینہ دنیا میں امن، سلامتی اور خوش حالی لائے۔

نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ میزبانی پر خادمِ حرمین شریفین و سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سمیت 48 ہزار فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے، عبادت گاہیں، اسکول، اسپتال، تجارتی مراکز ملبہ بن چکے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

سعودیہ عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتِ حال مسلم دنیا کے فوری ردِ عمل کی طلب گار ہے، پاکستان جنگ بندی کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر یقینی کی صورتِ حال کا خاتمہ صرف مستقل امن سے ممکن ہے، غزہ میں انسانی امداد ایک بار پھر روکی جا چکی ہے، رمضان المبارک میں اس طرح کا ظلم شدید مذمت کے قابل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امداد کی ترسیل کو روکنا جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے، غزہ کے عوام کی بقا امداد کی ترسیل سے ہی ممکن ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جنگ کے دوبارہ آغاز اور جبر کے لیے اسرائیلی خواہش کو متحد ہو کر روکنا ہو گا، مغربی پٹی پر اسرائیلی اقدامات جاری رہنے تک امن کا قیام ممکن، جبکہ مقبوضہ فلسطین میں ظلم و جبر اور ناانصافیوں کو فوری روکنا ہے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم امہ واضح کرے کہ فلسطینیوں کو غزہ یا مغربی پٹی سے بے گھر کرنا نسل کشی ہے، فلسطینی عوام کو اپنے علاقوں سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہے۔

نائب وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ او آئی سی کسی بھی ایسے ایجنڈے کے لیے متحد ہو جائے، سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے لیے اسرائیلی وزیرِ اعظم کی اشتعال انگیز تجویز قابلِ مذمت ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہارِ یک جہتی کرتا ہے۔

انہوں نے  یہ بھی کہا کہ مسلم امہ کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، فلسطینی عوام ہمدردی کے بیانات نہیں بلکہ مضبوط اقدامات چاہتے ہیں اور ہم اپنے الفاظ نہیں بلکہ اقدامات سے پہچانے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ’ویر وولف سنڈروم‘ کیا ہے؟ اس میں مبتلا نوجوان گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ کیسے بنا؟
  • ’اسپرین‘ کینسر کے خلاف مؤثر ہوسکتی ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
  • کنزہ ہاشمی نے انوکھے انداز میں اپنی سالگرہ منا کر مداحوں کے دل جیت لیے؛ ویڈیو وائرل
  • ’مہمان نوازی سے دلوں میں محبت اور رشتے مضبوط ہوتے ہیں‘
  • فلسطینی ہمدردی کے بیانات نہیں، مضبوط اقدامات چاہتے ہیں: اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
  • پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے خواتین کا بھی اہم کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • مقبوضہ کشمیر، بی جے پی حکومت کشمیری نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا کر رہی ہے، معراج ملک
  • جنسیں صرف 2 ہی ہیں، میری حکومت خواتین کو مضبوط کر رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • چینی صدر کا ٹیلنٹ کی ترقی میں تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور