نئی دہلی: بھارت کے مقدس مہاکمبھ میلے کے دوران گنگا دریا کا پانی انتہائی آلودہ اور زہریلا ثابت ہوا، جس سے لاکھوں ہندو یاتریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 50 کروڑ سے زائد یاتریوں نے گنگا میں ڈبکی لگا کر مذہبی فریضہ ادا کیا، لیکن مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کی رپورٹ کے مطابق، یہ پانی نہانے کے بھی قابل نہیں تھا۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گنگا کے پانی میں بی او ڈی (BOD) کی سطح 5.

29 ملی گرام فی لیٹر تک پہنچ چکی تھی، جو خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ فیکل کولیفورم بیکٹیریا (FCB) کی مقدار 49,000 MPN فی 100 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی، جو نہانے کے لیے بھی خطرناک ہے۔ بہت سے یاتری مہاکمبھ کے بعد اسہال، الٹی اور بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔  

مودی سرکار نے گنگا میں تازہ پانی شامل کرکے آلودگی کو چھپانے کی کوشش کی، جبکہ یو پی پولوشن کنٹرول بورڈ نے غیر سائنسی رپورٹس جاری کیں۔

مزید برآں، حکومت نے ڈاکٹر اجے سنکار کی غیر تصدیق شدہ تحقیق کا سہارا لیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ "گنگا خود کو صاف کرنے والی دریا ہے"، مگر 2023 میں آئی آئی ٹی دہلی کی تحقیق نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

مودی حکومت نے گنگا کی صفائی کے لیے 400 ارب روپے خرچ کیے، مگر کوئی بہتری نہیں آئی۔ نمامی گنگا منصوبہ بار بار ملتوی کیا گیا، اور عوام کو 2026 تک بہتری کی امید دے کر بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین اور عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرے اور گنگا کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جامعہ حقانیہ کے بعد بنوں کا واقعہ، حکومت امن قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے‘جاوید قصوری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ میں دہشت گردی اور دھماکے میں بے گناہ انسانوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں قابل مذمت ہے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے ہر محب وطن شخص کو دل گرفتہ اور رنجیدہ کردیا ہے،ملک میں اربابِ اقتدار و اختیار امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں، دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل سیکورٹی اداروں کو لئے بڑا چیلنج ہے،اس اہم مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافا ت بھلا کر مشترکہ حکمت عملی پر یکسو ہونا پڑے گا۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اس عفریت پر قابو پانے میں مکمل بے بس اور ناکام نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے بچوں کے خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا جائے اور دہشت گردوں کا سراغ لگا کر ان کا قلع قمع کیا جائے۔

ابھی دارلعلوم حقانیہ کا زخم تازہ تھا کہ بنوں کینٹ کا واقعہ ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کے اندرونی حالات تشویش ناک نظر آتے ہیں۔ بلوچستان کی حالت ہمارے سامنے ہے جس طرح اس معاملہ کو ہینڈل کیا جارہا ہے وہ تسلی بخش نہیں، ملک کے اندر امن و امان کو قائم کرنے اور حالات سازکار بنانے کے لیے حقیقی الیکشن سے حقیقی لیڈر شپ سامنے آنی ضروری ہے۔

ان حالات میں معاملہ فہمم اور دوراندیش لیڈرشپ کی ضرورت ہے جو بدقسمتی سے اس وقت پاکستانی قوم کو میسر نہیں۔لمحہ موجود میں سیاسی قائدین اسطرح کی بصیرت سے کلی محروم ہیں۔ اگر بصیرت ہوتی تو ہم اپنے ہمسایہ ممالک‘ایران اور افغانستان سے بگاڑ کر جی نہ رہے ہوتے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ قوم اور ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات، فسادات پیدا کرکے بداعتمادی پیدا کرنا، ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا کرنا بھارت کا ایجنڈا ہے اور وہ اپنا کام کر رہا ہے ۔محض خوارج کا نام لے لینا کافی نہیں بلکہ ان کے پشت پناہی کرنے والی اصل قوتوں کو بھی سامنے لایا جائے ۔ پاکستان میں وہ کون لوگ ہیں جو ملک کو تباہ و برباد کرنے والوں کے سہولت کار ہیں سب کو نے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • سنبھل جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی پر ہندو انتہا پسندوں کو اعتراض
  • ہندو برادری کے سینیٹر کی رمضان میں ناجائز منافع خوری کرنے والے مسلمانوں کو غیرت دلانے کی کوشش
  • کیا حالیہ بارشوں سے پانی کی قلت کا خطرہ ٹل گیا؟
  • امریکہ سے بھارتی شہریوں کی ملک بدری، مودی حکومت خاموش
  • کے پی حکومت سنجیدہ نہیں، یہ ہر طرح سے ناکام ہو گئی: محمد علی شاہ باچا
  • جامعہ حقانیہ کے بعد بنوں کا واقعہ، حکومت امن قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے‘جاوید قصوری
  • حریت کانفرنس کا اراضی اور کاروبار پر مودی حکومت کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر اظہار تشویش
  • امریکا کی پالیسی کا پہلا شکار
  • حکومت ایک سال میں امن وامان، سیاسی استحکام اور معیشت کو بہتر کرنے میں ناکام رہی