کسٹمز فیس لیس ایسسمنٹ کے سینٹرلائزڈ ایسسمنٹ نے مس ڈیکلریشن کی کوشش ناکام بنادی۔

چیف کلکٹر جمیل ناصر کے مطابق کسٹمز اپریزمنٹ ساوتھ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے 5.4 ارب کی ایف ای ڈی چوری ناکام بنا دی۔ دبئی سے پولئیسٹر اسٹیپل فائیبر کی آڑ میں "اسیٹیٹ ٹاو" درآمد کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ سینٹرلائزڈ ایسسمنٹ یونٹ نے شک پر کنسائمنٹ کی فزیکلی ایگزامنیشن اور لیب ٹیسٹ کروائے۔

چیف کلکٹر کا مزید کہنا تھا کہ مس ڈیکلریشن کی تصدیق کے بعد امپورٹرز گلوبل ٹیکسٹائل، مہر انٹرنیشنل اورسکینہ انٹرپرائز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام کی جانب سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ کامیاب کارروائی فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کی شفاف ودرست تشخیص کا نمونہ ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ناظم آباد انڈرپاس کی نئی لائٹس چوری، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

کراچی:

بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے ناظم آباد انڈر پاس میں 25 فروری کو لگائی گئیں نئی ٹنل لائٹس کی چوری کا مقدمہ درج کرادیا جہاں لائٹس لگانے جلد ہی چوری کردی گئی ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرنگ نے پولیس کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بتایا گیا کہ نامعلوم ملزمان نے تمام لائٹس کو چوری کرلیا، اس میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

کے ایم سی حکام نے ناظم آباد تھانے میں کے ایم سی کے افسر شفیع کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

افسر شفیع نے بیان دیا کہ میں نے 25 فروری کو ناظم آباد انڈر پاس میں 15 ٹنل لائٹس لگائی تھیں اور مارچ کو جب انسپکشن کے لیے پہنچا تو لائٹس غائب تھیں، ٹنل لائٹس کم سے کم 25 فٹ کی بلندی پر لگائی گئی تھیں۔

کے ایم سی حکام نے پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ چوری میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے اور گشت کو بڑھایا جایا تاکہ سرکاری سامان محفوظ رہ سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائر برآمد
  • کسٹم حکام کی کراچی میں کاروائی، 5 ہزار سےزائد اسمگل شدہ ٹائرز برآمد
  • ایف بی آر نے کلکٹر آف کسٹمز کو ریگولیٹری اتھارٹی قرار دے دیا
  • ناظم آباد انڈرپاس کی نئی لائٹس چوری، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
  • ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز؛ نجی کیش اینڈ کیری کی برانچز سیل
  • مسجد سے لیپ ٹاپ چرانے والا ملزم گرفتار، 2 ماہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا؛ ویڈیو دیکھیں
  • بھکر میں گھڑی چرانے پر ملزمہ گرفتار، مقدمہ درج
  • انوکھی چوری ، چور گودام سے 1 کروڑ کے انسانی بال چرالے گئے
  • ڈیرہ غازی خان، 1 ارب 70 کروڑ مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد