ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک لِیو اِن ریلیشن شپ (شادی کے بغیر ایک ہی گھر میں رہنا) کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

تاہم اب طلاق کے فیصلے کی تصدیق خود ادیتی کے شوہر ابھینیت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کی۔

ابھینیت کوشیک نے اپنے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے ساتھ انٹرویو دیا جس دوران راکیش شیٹی نے بتایا کہ اداکارہ کی درخواست پر شادی کی تقریب ہوئی۔

اداکارہ کے شوہر کے مطابق ادیتی کی شرط تھی کہ کیرئیر کی وجہ سے کسی کو شادی کا پتا نہ چلے، آپ اپنے پارٹنر کے لیے سب کچھ کرتے ہیں تو میں نے بھی ایسا ہی کیا، والدین اور بہت ہی قریبی گھر والوں کی موجودگی میں شادی ہوئی۔

ابھینیت کوشیک اور ان کی قانونی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ادیتی شرما کے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ مبینہ تعلقات کا پتا چلنے پر معاملات خراب ہوئے۔

قانونی ٹیم کے مطابق اس سارے معاملے کے بعد ادیتی اور ان کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے شادی کو مذاق قرار دے دیا۔

ابھینیت کوشیک اور ان کی قانونی ٹیم نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ادیتی شرما اور ان کے خاندان نے علیحدگی کے لیے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ادیتی شرما نے 2019 میں مشہور ڈرامہ سیریز ‘ناگن’ کے تیسرے سیزن میں ‘شِیولی سنگھ’ کا مختصر کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ وہ 2019 کے اسٹار پلس کے ڈرامے ‘یہ جادو ہے جن کا’ کے لیے بھی مشہور ہیں۔
مزیدپڑھیں:دبلا ہونے کیلئے کھانا چھوڑ کر 6 ماہ تک پانی پر گزارا کرنیوالی لڑکی چل بسی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ابھینیت کوشیک ادیتی شرما کے مطابق اور ان

پڑھیں:

سلمان خان کا کرش کونسی اداکارہ تھیں جن سے وہ شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں مبتلا نکلے اور وہ اُن سے شادی بھی کرنے کے خواہش مند تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے دبنگ خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں جوانی میں مبتلا تھے اور انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا تھا جبکہ بتایا تھا کہ وہ ریکھا سے شادی کرنے کے خواہش مند بھی تھے۔

کچھ سال پہلے ریکھا اپنی فلم "سپر نانی" کی تشہیر کے لیے بگ باس کے سیٹ پر آئی تھیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے اُس وقت انکشاف کیا کہ وہ اپنی جوانی میں ریکھا کی محبت اور عشق میں گرفتار تھے۔

 اداکار نے یاد دلایا کہ ریکھا اور وہ پڑوسی ہوا کرتے تھے، اور وہ صبح 5:30 بجے اُٹھ کر اداکارہ کو واک پر جاتا دیکھنے کیلیے تیار ہوکر باہر کھڑے ہوچاتے تھے۔ 

سلمان خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ریکھا کی وجہ سے ہی یوگا کلاسز کیلیے داخلہ لیا اور وہ بس اداکارہ کو دیکھنے کیلیے جاتے تھے جبکہ یوگا میں اُن کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

اِس کے بعد، سلمان نے بتایا کہ وہ گھر جا کر سب کو بتا دیا کرتے تھے کہ جب وہ بڑے ہو جائیں گے تو ریکھا سے شادی کریں گے۔ اِس پر سلمان نے مذاق میں کہا، "شاید یہی وجہ ہے کہ میری شادی نہیں ہوئی۔" بات کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے، ریکھا نے کہا، "شاید میری بھی اِسی لیے نہیں ہوئی۔"

متعلقہ مضامین

  • بیوی پر لازم ہے کہ دوسری شادی کیلئے شوہر کی مدد کرے، پروفیسر جامعہ الازہر
  • ’پہلی بیوی خود شوہر کا دوسرا نکاح کرائے‘، دوسری شادی کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
  • معروف بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی کے 4 مہینے بعد ہی طلاق، وجہ کیا بنی؟
  • بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق
  • گلوکارہ سننداشرما کو ہراساں کرنے پر معروف میوزک پروڈیوسر گرفتار
  • نمرہ خان نے دوسری شادی کا عندیہ دیدیا
  • گلوکارہ سنندا شرما کو ہراساں کرنے پر معروف میوزک پروڈیوسر گرفتار
  • ہانیہ عامر نے انٹرویو کیلئے کتنے لاکھ معاوضے کا مطالبہ کیا؟معروف پوڈ کاسٹر کا بڑا انکشاف
  • سلمان خان کا کرش کونسی اداکارہ تھیں جن سے وہ شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے بتادیا