ٹرین کے ذریعے جعلی کرنسی کے پی سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ریلوے پولیس نے ٹرین کے ذریعے جعلی کرنسی خیبرپختونخوا سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ریلویز پولیس پشاور نے بذریعہ خیبرمیل خیبرپخونخوا سے پنجاب جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ملزم عامر خان مشکوک حالت میں پشاور کینٹ اسٹیشن کے مین گیٹ سے داخل ہوا۔
ایس ایچ او پشاور کینٹ جمال عبد الناصر نے شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی۔ ملزم کے قبضے سے 50 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق ملتان کا رہائشی ملزم عامر خان خیبر میل کے ذریعے پشاور سے ملتان جارہا تھا۔ ملزم جعلی کرنسی کو کے پی سے پنجاب اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی کرنسی
پڑھیں:
ملتان: گھر کے باہر کھیلتا 3 سالہ بچہ اغواء
—فائل فوٹوملتان کے علاقے رنگیل پور میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 3 سالہ بچے کو اغواء کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب 3 سالہ عبید رضا اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ ایک نامعلوم ملزم اس کو اغواء کر کے لے گیا۔
کراچی گارڈن تھانے کی حدود سے 14 جنوری کو اغوا ہونے...
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے 3 سالہ عبید رضا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کے ایک نوجوان آیا اور اس کو اپنے ساتھ لے گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔