پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کے حوالے سے حالیہ تبصروں پر جواب دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتے ہیں۔

رجب بٹ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ لوگوں کی فیملی فروخت کر سکتے ہیں۔  یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کروائے، اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنا کما اور کھا رہا ہے جبکہ میں نے آج تک  ڈراموں کے لیے کوئی رول بھی نہیں مانگا۔

یوٹیوبر نے کہا ’آپ شو میں کہتے ہیں ’مجھے لڑکیاں چاہیں‘، کیا اُس وقت آپ کسی فیملی کو ڈسٹرب نہیں کررہے ہوتے؟ ہم تو اپنے گھر میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور حرا مانی کی نئی میوزک ویڈیو وائرل

رجب بٹ نے اداکارہ حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں کام کیا۔ اور اس میں حرا مانی نے ان کی بہت مدد کی جس کی وجہ سے ان کا تجربہ شاندار رہا۔

واضح رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک شو میں یو ٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس کانٹینٹ نہیں ہے بلکہ سب اپنے خاندان ہی  کو یو ٹیوب پر بیچ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ لوگ قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے اور قبر پر جا کر لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یو ٹیوب پر اپنا گھر اور اپنا آپ نہیں بیچ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ان کا پیسہ ہے وہ جو چاہیں کریں‘ مشی خان رجب بٹ کے دفاع میں آ گئیں

یاد رہے کہ رجب بٹ کا شمارپاکستان میں سب سے زیادہ مقبول یوٹیوبرز میں ہوتا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں ان کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی شادی کی تقریبات خبروں میں زیادہ نمایاں رہیں۔

اس کے علاوہ ماضی میں رجب بٹ شادی کے دن تحفے میں شیر کا بچہ اور نماز کی مبینہ بے حرمتی کرنے پر بھی تنازعات کا شکار رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حرا مانی رجب بٹ فہد مصطفی یو ٹیوبرز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فہد مصطفی یو ٹیوبرز فہد مصطفی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کو بطور ہیرو پسند کرتے ہیں، علی محمد

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں اس کو مایوسی کے طور پر نہیں دیکھتا، کسی بھی فارن ڈپلومیٹ سے یا سینیٹر سے یہ توقع رکھنا کہ وہ خان صاحب کی رہائی کے لیے کوئی بہت بڑا کردار ادا کرے گا، پارٹی کے بہت سے لوگ مختلف رائے کا اظہار کرتے ہیں لیکن جو پارٹی کا بیانیہ ہے، پارٹی کی لیڈرشپ کو وہ یہی ہے کہ خان صاحب کی رہائی کی جدوجہد وہ پولیٹکل ہے یہاں پاکستان میں یا وہ عدالتوں کے ذریعے ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ خان صاحب کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں ان کے بہت سے چاہنے والے ہیں سارے تو پولیٹیکل لوگ بھی نہیں، بہت سے لوگ بطور ہیرو ان کو پسند کرتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر نے کہا کہ امریکی سینیٹرز کے دورے کی پاکستان کے حوالے سے پولیٹیکل سگنیفکنس یہ ہے کہ یہ بات اب راسخ ہوتی جا رہی ہے پاکستان اور امریکا کے تعلقات جو ہیں وہ ریاست سے ریاست کے تعلقات ہیں اور ان میں جو کوشش کی گئی تھی ایک تحریک انتشار کی طرف سے کہ شاید ان کے پاس بہت سرمایہ ہے ان کے سپورٹرز کا امریکا میں، اس کو استعمال کرتے ہوئے کسی طرح ریاستی تعلقات میں کوئی رخنہ ڈالیں گے یا رنگ میں بھنگ ڈال سکیں گے تو وہ نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل میں کروڑوں روپے میں خریدے جانیوالا کھلاڑی تنقید کی زد میں کیوں؟
  • سی آئی ڈی میں نئے اے سی پی کی انٹری، ساتھی کرداروں کا ردعمل کیسا تھا؟
  • عمران خان سےملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانےوالے پی ٹی آئی رہنماؤں اور فیملی ممبران کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
  • مولانا فضل الرحمان نے  خیبرپختونخوا منرل  اینڈ مائنز  بل کی مخالفت کر دی
  • عمران خان ہوا میں باتیں کرتے ہیں کہ روس سے ڈیل کرنے پر امریکا نے ان کی حکومت گرائی، مصدق ملک
  • لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ
  • جعفر ایکسپریس حملہ، ہلاک 23 دہشتگردوں کی ڈی این اے سیمپلنگ کر لی گئی
  • جعفر ایکسپریس حملہ: ہلاک 23 دہشتگردوں کی ڈی این اے سیمپلنگ کرلی گئی
  • بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کو بطور ہیرو پسند کرتے ہیں، علی محمد
  • کیا وہ واقعی پاگل تھا؟