گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد ماڈل، اداکار عمر شہزاد نے بھی اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز سے متعلق مسجد الحرام سے عمرے کے دوران بتایا۔

عمر شہزاد نے جو تصاویر شیئر کی تھیں ان میں ایک خاتون ان کے ساتھ ہیں جن کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی شادی سے مطلع کیا تھا تاہم دلہن کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔

جس سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تجسس بڑھ گیا اور سب تُکّے لگانے لگے تاہم کچھ کھوجی مداح ایک خبر بھی نکال لائے۔

سوشل میڈیا صارفین کی دور بین آنکھوں نے دیکھ لیا کہ اداکارہ مشعل ممتاز نے بھی اپنے عمرہ کرنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں مشعل ممتاز اکیلی نظر آ رہی ہیں اور انھوں نے ساتھ کھڑے شخص کی تصویر کو کروپ کیا ہے۔

حیران کن طور پر جو کپڑے مشعل ممتاز نے پہن رکھے ہیں وہ اس سے بہت مماثلت رکھتے ہیں جو عمر شہزاد کی تصاویر میں لڑکی نے پہنے ہوئے ہیں۔

مشعل ممتاز نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ نئی شروعات پر اعتماد رکھیں، اب اللّٰہ کے فضل و کرم سے ہر چیز بہتر ہوگی۔

مداحوں نے کہا کہ ہو نہ ہو عمر شہزاد کی دلہن مشعل ممتاز ہوسکتی ہیں تاہم اداکار اور اداکارہ نے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Michelle M (@michellemumtaz)

اس کے برعکس بعض سوشل میڈیا صارفین اس اندازے سے متفق نہیں، انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمر شہزاد نے اداکارہ شانزے لودھی یا زینب رضا سے شادی کی ہے۔

اب اس میں کتنی حقیقت ہے اس کا اداکار اور اداکارہ کی عمرے سے واپسی کے بعد پتا چل جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مشعل ممتاز

پڑھیں:

گوہر رشید کے بعد ایک اور اداکار کی شادی؛ مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں

معروف ماڈل، گلوکار اور اداکار عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں مسجد الحرام میں نکاح کیا اور اس کے بعد شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

گوہر رشید کے اب عمر شہزاد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور انھوں نے بھی شادی کی اطلاع اور تصاویر مسجد الحرام سے ہی جاری کی ہیں۔

عمر شہزاد نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں سورہ النبا کی آیت لکھی جس کا مفہوم ہے کہ لکھا کہ اور ہم نے تم کو جوڑا جوڑا پیدا کیا۔

اداکار نے مزید لکھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمانوں تلے ایک نیا آغاز۔ ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی برکتوں سے بھرپور ہو۔"

عمر شہزاد نے اس پوسٹ میں اپنی اور اہلیہ کی تصویر بھی شیئر کی لیکن دونوں کے چہرے نظر نہیں آ رہے ہیں۔

اداکار نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں نے غلاف کعبہ کو چھونے کی سعادت حاصل کی ہے۔
 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Omer Shahzad (@omer_shahzad)

ان تصاویر پر صارفین کے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ عمر رشید کے ساتھی اداکاروں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تاہم اس پوسٹ میں عمرشہزاد نے اپنی اہلیہ کی تصویر اور شناخت ظاہر نہیں کی۔

کہا جا رہا ہے کہ عمر شہزاد کا نکاح بھی مسجد الحرام میں ہوا ہے تاہم اس حوالے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل جنگی مجرم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، فضل الرحمان کی خالد مشعل سے گفتگو
  • اجتماعی شادی کے نام پر غریبوں سے بڑافراڈ کر دیا گیا
  • کیا وینا ملک واقعی اپنی والدہ سے 10سال چھوٹی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی
  • گوہر رشید کے بعد ایک اور اداکار کی شادی؛ مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں
  • ’یہ حرام ہے‘، شاہ رخ خان نے بڑی رقم ٹھکرا کر مداحوں کے دل جیت لیے
  • سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف حادثہ کیس کا فیصلہ محفوظ
  • لاہور، ممتاز صحافی، شاعر اور کالم نگار اثر چوہان انتقال کر گئے
  • لاہور: اجتماعی شادی کی تقریب، 23 جوڑے بندھن میں بندھ گئے، دلہن کےلیے5 لاکھ روپے گھریلو سامان کا تحفہ
  • لاہور: اجتماعی شادی کی تقریب، 23 جوڑے بندھن میں بندھ گئے، دلہن کےلیے5 لاکھ روپے گھریلو سامان کا تحفہ