ڈیفالٹر شوگر ملوں بشمول تھرپارکر شوگر ملز ، ڈگری شوگر ملز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز
تھرپارکر شوگر ملز 4کروڑ اور ڈگری شوگر ملز 4کروڑ 60 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی ذمہ دار

سندھ کی اکثر شوگر ملز ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزدوروں کو سماجی تحفظ کے فوائد دینے میں ناکام ہو گئی، محکمہ لیبر کے ادارے سیسی کے ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی، اسسٹنٹ کلکٹر ریونیو نے ڈیفالٹر شوگر ملوں بشمول تھرپارکر شوگر ملز اور ڈگری شوگر ملز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے تھرپارکر شوگر ملز 4کروڑ اور ڈگری شوگر ملز 4کروڑ 60 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی میں ملوث ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئینی درخواست نمبر 1734/2020 اور 6712/2020 میں واضح احکامات جاری کئے ، عدالت کے احکامات کے باوجود سندھ کی بیشتر شوگر ملز سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشنز کی ادائیگی سے مسلسل گریز کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں مزدور بنیادی سماجی تحفظ کے فوائد سے محروم ہو رہے ہیں۔ ایک اہم اقدام کے تحت محکمہ لیبر سندھ کے ادارے سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے میرپور خاص ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ کنٹرولر گریڈ ون لینڈ ریونیو نے تھرپارکر شوگر ملز اور ڈگری شوگر ملز کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے سیکشن 81 کے تحت نوٹس جاری کیے ہیں۔ نوٹس بقایا واجبات کی وصولی اور مزدوروں کو ان کے جائز سماجی تحفظ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے قانونی اقدام کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔ ان صنعتی اداروں کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کے باعث ہزاروں مزدور صحت کی بنیادی سہولیات، مالی امداد اور دیگر سماجی تحفظ کے فوائد سے محروم ہو چکے ہیں۔ ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی میرپور خاص ڈائریکٹوریٹ نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ تمام نادہندہ اداروں کو جوابدہ ٹھہرانے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔ سیسی کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر شگر ملز عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتیں تو ان کی جائیدادیں قرق کرنے کے لئے قانونی چارہ جوئی سمیت مزید قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، قانونی اور پارٹی معاملات میں مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے ملاقاتوں کے لیے ایس او پیز بنانے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جارہی، عدالت نے ملاقاتوں کے حوالے سے 22نومبر2024 کو احکامات جاری کیے تھے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کارروائی شروع کی جائے، عدالتی احکامات کے مطابق وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت ہی کیوں نہ جانا پڑے میئر کراچی کو آئینی حیثیت سے سارے اختیارات دینے کو تیار ہوں، گورنر سندھ
  • متعدد معاشی فوائد کے پیش نظرشہتوت کی کاشت کو پاکستان بھر میں پھیلایا جانا چاہیے. ویلتھ پاک
  • پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کو ترجیح دی، شرجیل میمن
  • کے پی حکومت کا کوہ سلیمان رینج کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کیلئے وفاق سے رابطہ
  • کے پی حکومت کا کوہ سلیمان رینج کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کے لئے وفاق سے رابطہ
  • خیبر پختونخوا میں دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ
  • پیسوں کیلئے بھارت کے حامی اب اس کی من مانیوں سے نالاں
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر
  • عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا