اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے لاہور سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے صابن میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے صابن میں چھپائی گئی 470 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ مختلف کارروائیوں کے دوران کاروائیوں میں1 کروڑ سے زائد مالیت کی 80.

470 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں بس اسٹاپ کے قریب ملزم سے 150 عدد ٹنز میں موجود 52.5 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ملزم کے فلیٹ اور کار سے مجموعی طور پر 7.5 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

ضلع قصور میں دیپالپورروڈ پر پیٹرول پمپ کے قریب 4 ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 9.6 کلو گرام افیون اور 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ شیرانوالہ گیٹ لاہور کے قریب ملزم کے  قبضے سے 6 کلو گرام افیون اور 2.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو گرام

پڑھیں:

سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹس گرفتار

گجرانوالہ:

سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت شبیر احمد اور محمد جاوید کے نام سے ہوئی، ملزمان کو گجرات اور نارووال کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم شبیر احمد نے شہریوں سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 13 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش کی لیکن شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آگئے۔

گرفتار ملزم محمد جاوید گزشتہ 14 سال سے اشتہاری ہے، ملزم کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

ملزم نے شہری کو مسقط بھجوانے کے عوض 2 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کیے تھے لیکن شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہوگیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کی کارروائیاں، 311.95 کلو گرام منشیات برآمد،11ملزمان گرفتار
  • ریتی بجری کی آڑ میں ہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کی کارروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
  • پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنےکی کوشش کرنےوالے تین ملزمان گرفتار
  • نوشہرہ، حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والا منظم گروہ بے نقاب
  • سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹس گرفتار
  • نوشہرہ؛ حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار