Express News:
2025-04-16@08:30:57 GMT

جنوبی کوریا کی اداکارہ کی پُراسرار موت کی وجہ سامنے آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

جنوبی کوریا کی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی لاش ان کے کمرے سے ملی تھی، اس پُراسرار موت پر پوری شوبز انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی اداکارہ کی لاش ملنے کے تعد پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

جس کے دوران ساتھی اداکاراؤں سمیت قریبی دوست، جائیداد کے معاملات دیکھنے والے منیجرز سمیت اہم شخصیات سے پوچگ گچھ کی گئی تھی۔

اداکارہ ایک کیفے بھی کھولنے کا منصوبہ بنا رہی تھیں جس کے باعث ان کی موت میں مافیا کے ملوث ہونے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

نوجوان اداکارہ کم سائی رون کے برے دن کا آغاز 2022 سے ہوا جب انھوں نے نشے کئ حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک کار کو ٹکر مار دی تھی۔

اس حادثے کے بعد سے شوبز کے دروازے ان پر بند ہونا شروع ہوگئے تھے اور وہ مالی طور پر کمزور ہوتی جا رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں پتا چلتا ہے کہ اداکارہ کی موت میں کوئی بیرونی عنصر ملوث نہیں۔

پولیس نے تصدیق کی تفتیش مکمل ہونے پر تصدیق کی جا سکتی ہے کہ اداکارہ نے ڈپریشن میں مبتلا ہوکر اپنی زندگی کا خود خاتمہ کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وادیٔ کوئٹہ میں موسم خشک اور معتدل

—فائل فوٹو

وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔

 اندرونِ بلوچستان شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم معتدل اور جنوبی وسطی علاقوں میں گرم ہے۔

بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وادیٔ کوئٹہ میں موسم خشک اور معتدل
  • غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والےگرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں
  • وزیرصحت پنجاب کا جناح ہسپتال کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا
  • 6 لاکھ کا موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، ملزم گرفتار
  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • کروڑوں روپے کا فراڈ، نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
  • جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل