ڈوسا بیچنے والے کا ارچنا پورن کو مفت ڈوسا دینے سے انکار، اداکارہ نے دھمکی دے دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز ہیں ، جہاں وہ باقاعدگی سے اپنے خاندان کے ہمراہ دلچسپ ویلاگز پوسٹ کرتی ہیں۔
حال ہی میں ارچنا نے اپنا نیا ویلاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ایک ٹھیلے سے ڈوسا کھایا اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے شوہر پرمیت سیٹھی اور بچے آریمان اور آیوشمان بھی موجود تھے۔
ان میں سے ہر ایک نے ممبئی کے آس پاس اپنے پسندیدہ ڈوسا کھلانے کا وعدہ کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی مختلف مقامات پر ڈوسا کھایا اور اسے ریٹنگ دی کہ کہاں کا ڈوسا کتنا مزیدار ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Archana Puran Singh (@archanapuransingh)
کئی ڈوسا بیچنے والوں نے اداکارہ کو مفت میں ڈوسا کھلایا تاہم ایک ڈوسا بیچنے والے نیپالی نے اداکارہ کو ان کے ساتھ سیلفی کے بدلے مفت ڈوسا دینے سے انکار کردیا۔ جس پر اداکارہ حیران رہ گئیں۔
ارچنا نے مزاحیہ انداز میں بدلہ لیتے ہوئے اس نیپالی کو دھمکی دی کہ وہ ڈوسے میں بلکل مرچیں نہ ڈالے ورنہ وہ اسے ٹکٹ کروا کر واپس نیپال بھیج دیں گی۔
یاد رہے کہ ارچنا پورن سنگھ مشہور بھارتی ٹی وی شو کامیڈی وِد کپل شرما کی مہمان خصوصی بھی ہیں ساتھ ہی وہ اپنے خاندان کے ہمراہ وی لاگنگ کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
ہالی ووڈ میں اپنا جھنڈا گاڑنے کے بعد اب پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں دھوم دھام سے واپسی کر رہی ہیں، اور اس بار وہ نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی فیس سے بھی سب کو پیچھے چھوڑتی نظر آ رہی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’دیسی گرل‘‘ پریانکا چوپڑا دو بڑے پروجیکٹس ’ایس ایس ایم بی 29‘ اور ’کرش 4‘ کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پریانکا کو مہیش بابو کی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ کےلیے 30 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم فیس ادا کی جا رہی ہے، جبکہ ’کرش 4‘ میں ان کا معاوضہ بھی 20 سے 30 کروڑ روپے کے درمیان ہوگا۔ کچھ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ وہ فکسڈ فیس کے بجائے منافع میں حصہ داری کا ماڈل اپنا سکتی ہیں، جو اب بڑے ستاروں کی نئی پسندیدہ حکمت عملی بن چکا ہے۔
’کرش 4‘ کے حوالے سے تو بات ہی کچھ اور ہے۔ ریتک روشن کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری ہمیشہ سے مداحوں کی پسندیدہ رہی ہے، اور اب جبکہ یہ جوڑی دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے، تو فلم کے پرستاروں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ریتک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جدید ترین وی ایف ایکس اور پرجوش کہانی کے ساتھ ساتھ ’جادو‘ کا کردار بھی واپس آ رہا ہے، جو اس سیریز کے مداحوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ثابت ہوگا۔
یاد رہے کہ ’کرش‘ سیریز نے ریتک روشن کو سپر اسٹار بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور اب ’کرش 4‘ فلم 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کےلیے ابھی کافی وقت ہے، جس میں ٹیم اسکرین پلے کو مزید بہتر بنا سکے گی اور وی ایف ایکس کے شاندار مناظر تیار کر سکے گی۔