2025-02-11@08:03:46 GMT
تلاش کی گنتی: 110
«میں ا سٹریلیا»:
(نئی خبر)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 17 سے 21 جنوری اور 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ برقرار کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ اسپن بولنگ ڈپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور پراسرار اسپنر ابرار احمد کو بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ واپس ٹیم میں شامل کر لیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: اسپن کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور...
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) آسٹریلیا کے شہرمیلبورن کے پارک میں لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔(جاری ہے) شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایاکہ میلبورن سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں ونڈھم ویل کے مضافاتی علاقے میں ایک پارک میں نوجوانوں کے گروپ میں لڑائی ہو گئی اس دوران چاقو کے وار کر کے ایک شخص کو ہلا ک اور دو کو زخمی کر دیا گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا تارکین وطن کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 پناہ گزینوں اور پناہ کی تلاش جانے والوں کو نارو کے جزیرے میں زبردستی کئی سال سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی خصوصی کمیٹی نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت کے اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق ہے۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے ادارے نے آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن کو مناسب معاوضہ ادا کرے اور یقینی بنائے کے دوبارہ اس قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔ آسٹریلیا میں انسانی حقوق کی تنظیم...
امریکا: ٹرمپ کے حکم پر غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں آسٹریلیا تاریکن وطن کی حق تلفی کررہا ہے‘ اقوام متحدہاقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے آسٹریلیا میں تاریکن وطن کی حق تلفی سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان سمیت دیگر مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے2 درجن سے زائد تارکین وطنوں کو نارو کے جزیرے میں زبردستی کئی عرصے سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ ہیومن رائٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے شہری اور سیاسی حقوق کے متعلق سے عالمی معاہدے کی 2 دفعات کی...
متحدہ عرب امارات میں فیملی قانون میں زبردست تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا اطلاق رواں برس اپریل سے ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بچوں کی تحویل، مالی حقوق، اور تعلیمی سرپرستی جیسے اہم خاندانی نوعیت کے قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ان ترمیم میں شادی کے لیے عمر کی حد، والدین کے ساتھ بدسلوکی سمیت بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کو بڑھاتا ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کی والد کی تحویل میں دینے کی عمر میں توسیع کرکے 18 سال کردی گئی۔ اس سے پہلے بچے ماؤں کے پاس رہیں گے۔ نئی دفعات کے تحت، 15 سال کی عمر کے بچوں کو یہ انتخاب کرنے کی اجازت ہے کہ وہ ماں یا باپ میں سے کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ تاہم عدالت...
سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے دعویٰ ہے کہ انہیں 2022 میں آسٹریلیا میں حراست کے دوران زہر دیا گیا تھا۔ عالمی شہرت یافتہ سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے میلبورن کے ہیرالڈسن اخبارکو بتایا کہ انہیں 2022 میں آسٹریلین اوپن ویزا کیس کے دوران حراست میں لیے جانے کے بعد میلبرن کے ہوٹل میں زہریلی خوراک دی گئی، جس کے باعث سربیا واپسی پر انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر نوواک جوکووچ شدت جذبات سے رو پڑے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بات کبھی کسی کو نہیں بتائی لیکن پتا چلا کہ میرے جسم میں کافی دھات اور مرکری پائی گئی تھی، وہ اب بھی 3...
سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووِچ نے کہا ہے کہ جنوری 2022 میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران حراست کے دوران اُنہیں کھانے میں تواتر سے زہر دیا گیا تھا۔ نوواک جوکووِچ کو ویزا کے تنازع پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث اُنہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔ آسٹریلوی حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر نوواک جوکووِچ کا ویزا منسوخ کرکے اُنہیں ملک بدر کردیا تھا۔ اس سے قبل قانونی کارروائی کے لیے انہیں حراست میں رکھا گیا تھا۔ عالمی سطح کے چوبیس ٹورنامنٹ جیتنے والے نوواک جوکووِچ کا کہا...
آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت بلوچستان محکمہ فائنانس نے پنشن پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے وفاق کی طرز پر پنشن پالیسی کی منظوری دے دی،محکمہ خزانہ کی جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق فیملی پنشن کی میعاد 10 سال تک ہوگی،معذور بچوں کی صورت میں پینشن تاحیات ہوگی جبکہ بچوں کی عمر 21 سال تک پہنچنے تک بھی پنشن ادا کی جائیگی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے اخراجات کی مینجمنٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پنشن کے شعبے میں اصلاحات کا اجرا کر دیا ہے۔ نئی پنشن سکیم موجودہ مالی سال میں بھرتی ہونے والے وفاقی سویلین ملازمین اور آئندہ مالی سال میں...