انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے تجربہ کار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کا ٹیم پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا، کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف ہر میچ ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جوس بٹلر کا کہنا تھا کہ ہم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان میں کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

جوس بٹلر نے قذافی اسٹیڈیم کی پچ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ہونے والی تین ملکی ون ڈے سیریز میں ہائی اسکورنگ میچز دیکھنے کو ملے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کنڈیشنز میں فرق ہے، اور جو کارکردگی بھارت میں دکھائی گئی تھی، اس کو پسِ پشت ڈال کر آگے بڑھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے چند کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم پاکستان کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہیں، لہٰذا ہم میچ کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ گروپ بی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کل دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آسٹریلیا کے جوس بٹلر

پڑھیں:

مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی:نواز شریف

 

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ ایک خاص گروہ سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت سے عاری ہے اور اس کی سیاست میں صرف انتشار اور بدتمیزی کا عنصر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2013 میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جاتا تو آج پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی مجبوری میں نہ ہوتا۔

نواز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے شرکت کی تھی۔

اس دوران نواز شریف نے کہا کہ "تبدیلی” کے نعرے کے ساتھ کرپشن، مہنگائی، معاشی تباہی اور بدتمیزی کو سیاست کا حصہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کرنے والے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا گیا، وہ افسوس ناک ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان ایک مالی بحران سے بچا ہے، اور شہباز شریف کی محنت سے ملک میں معاشی استحکام واپس آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ پالیسیوں کو جاری رکھ کر معاشی ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی کی آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہیں، شہباز رانا
  • پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان
  • آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انگلش کپتان
  • ملاقات چیف جسٹس کی درخواست پر کی، انہیں بتایا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں
  • پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ہونا بہت بڑا کریڈٹ
  • کیا پاکستان باسمتی چاول کے حقوق کا اکیلا مالک بن گیا؟
  • مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی:نواز شریف
  • خان کیلئے کوئی مخلص نہیں، باجوہ نے مارشل لاء کی تیاری کر لی تھی، فیصل واوڈا