پاک بھارت میچ؛ اوپن کون کرے گا، ٹیم میں کتنی تبدیلیاں ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم معرکے میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کیلئے انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق کی پلئینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ انہیں بابراعظم کیساتھ اوپن کروایا جاسکتا ہے۔
ادھر دیگر کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: "پاک بھارت میچ؛ گرین شرٹس کا کچھ نہیں معلوم کب کیا کردیں"
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کی ٹمیں 5 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے جبکہ بھارت 2 میچز جیت سکا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کتنا امکان ہے؟
چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے جو کل (23 فروری کو) دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔
میچ سے قبل خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی نذر بھی ہو سکتا ہے۔ جس پر شائقین کی جانب سے سوال پوچھا جارہا ہے کہ کیا واقعی کل دبئی میں بارش ہو سکتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف
دبئی میں منگل کو بھی بارش ہوئی تھی جس کے بعد خدشات تھے کہ جمعرات کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے خطرات برقرار ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کے لیے ہوگی جس سے میچ کے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنزٹرافی: جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے ہرادیا
یاد رہے کہ گروپ اسٹیج میچز کے لیے کوئی متبادل دن نہیں رکھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش کا امکان پاک بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی دبئی اسٹیڈیم شائقین کرکٹ محکمہ موسمیات وی نیوز