چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکست، قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑی آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور اسٹرائیکر کیمپ کے پلیئرز کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسٹرائیکر کیمپ کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کو بھی مشاورتی عمل کا حصہ بنایا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ کوچنگ اسٹاف میں ردوبدل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد آج اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 3218 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کی کمی سے 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کی سطح پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3234 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2772روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔