چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر بین ڈکٹ نے انفرادی اننگز کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 165 رنز اسکور کیے ہیں۔
بین ڈکٹ کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بین ڈکٹ نے چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کتنا امکان ہے؟
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ناتھن آسٹل نے 2004 میں امریکا کے خلاف 145 رنز اسکور کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انگلینڈ بیٹر بین ڈکٹ چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈ توڑ دیا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ بیٹر بین ڈکٹ چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈ توڑ دیا وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی بین ڈکٹ نے
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال پرانا ہے، سعید غنی
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کرلو۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین کیسے آباد کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں جیسی دہشت گردی ہوتی تھی ویسی شاید ہی کہیں ہوئی ہوگی، کراچی کا ماضی دہشت گردی سے متعلق بہت خوفناک ہے، کچھ سال پہلے شہر کے بدترین حالات تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کامیابی یہ ہوگی کہ جب عہدے سے ہٹایا جائے تو ہم سے بہتر لوگ عہدے پر آئیں، ہمیں نظم و ضبط پیدا کرنا ہوگا۔