کراچی (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جبکہ افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گروپ ’بی‘ کے فیصلہ کُن میچ میں افغانستان نے صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی مدد سے 273 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 13ویں اوور میں ایک وکٹ کھو کر 109 رنز بنا لیے، تاہم لاہور میں تیز بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

میچ بے نتیجہ رہنے کے نتیجے میں آسٹریلیا اور افغانستان دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا تھا، اس طرح کینگروز نے 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی۔

تاہم ای ایس پی این کرک انفو ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ آج شیڈول میچ میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ کو شکست دیتا ہے، تو وہ 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، تاہم انگلینڈ کے جیتنے کی صورت میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے تین، تین پوائنٹس ہوں گے۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.

99 ہے، اور اسے کوالیفائی کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ جنوبی افریقہ کو کم از کم 301 رنز کے تعاقب میں 207 رنز سے ہارنا ہو گا۔

تاہم آج گروپ ’بی‘ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، اس طرح اگر پروٹیز کو میچ میں شکست بھی ہوگئی تب بھی ان کا رن ریٹ افغانستان سے زیادہ ہوگا، اس طرح جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ پہلا سیمی فائنل منگل 4 مارچ کو دبئی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تاہم ٹیموں کا فیصلہ آج کے میچ اور کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد ہوگا۔
مزیدپڑھیں:جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں، آرمی چیف

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں پہنچ میں جنوبی افریقہ ا سٹریلیا میچ میں

پڑھیں:

افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج ہوگا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔

گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔

افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے کم ہو جائے۔ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن یہی افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی واحد امید ہے۔

دوسری جانب اگر انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوتا ہے تو جنوبی افریقا ایک پوائنٹ حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اس صورتحال میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن نہیں رہے گی۔

گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر
  • افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا
  • افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا
  • افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج ہوگا
  • چیمپئنز ٹرافی: کیا افغانستان کی ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟
  • افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اہم ٹاکرا، افغانستان آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ سکے گا؟
  • چیمپئینز ٹرافی؛ سیمی فائنل کی جنگ! آسٹریلیا یا افغانستان کون جائے گا آگے؟