آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟
یہ بھی پڑھیں ’پاک انڈیا میچ یا جنگ؟‘ ٹین اسپورٹس کے مثبت اشتہار نے شائقین کے دل جیت لیے
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ترانے کی پلے لسٹ آئی سی سی نے تیار کی، اور بھارت کے پاکستان آکر نہ کھیلنے کے باوجود پلے لسٹ میں بھارت کا ترانہ رکھا گیا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں ترانہ چلانا آئی سی سی کی ذمہ داری تھی، جیسے کسی بھی میچ سے قبل آئی سی سی کی جانب سے متعلقہ ٹیموں کے ترانے چلائے جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے معاملے پر آئی سی سی سے رابطہ کرتے ہوئے معاملے پر وضاحت مانگ لی ہے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ آئی سی سی نہ صرف پاکستان بلکہ ہر کسی کو اس غلطی پر وضاحت دے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے جس کے باعث ہر چیز کی ذمہ داری انہی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
واضح رہے کہ آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے قبل آسٹریلیا کے ترانے کے بجائے کچھ لمحات کے لیے بھارت کا ترانہ چل گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی آسٹریلیا انگلینڈ میچ بھارتی ترانہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی وضاحت مانگ لی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا انگلینڈ میچ بھارتی ترانہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی وضاحت مانگ لی وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی میڈیا رپورٹس پی سی بی نے انگلینڈ کے میں بھارت ا سٹریلیا میچ میں
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: ڈکٹ کی شاندار سنچری، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دے دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ چھٹے اوور میں جیمی اسمتھ بھی 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
43 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا،بین ڈکیٹ نے شاندار 165 رنزکی اننگزکھیلی، بین ڈکیٹ کی اننگز میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔
جو روٹ 68 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 23 ، جوفرا آرچر نے 21 ، لیام لیونگسٹن نے 14، جیمی اسمتھ نے 15 ، فل سالٹ نے 10 ، برائیڈن کارس نے 8 اور ہیری ببروک نے 3 رنزبنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم زمپا، مارنس لبوشین نے دو ، دو اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ لی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔
مزیدپڑھیں:دلہن ناراض ہوتی ہے تو ہوتی رہے، کرکٹ پہلے؛ دولہا شادی چھوڑ کر میچ دیکھنے آگیا