ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ٹیم میں تبدیلیوں کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔نجی چینل کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ 5 سے 6 سینئیر پلئیرز کو نکال دینا چاہیے، انکی موجودگی کے باوجود قومی ٹیم کئی بڑے ایونٹس جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
وسیم اکرم نے ٹین اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلکٹرز کو چاہیے کہ وہ ٹیم میں بہتری کیلئے دلیرانہ فیصلے کریں، گرین شرٹس کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردینی چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ سالوں سے ان کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود ہار رہے ہیں، اب وقت آگیا کہ ہم ٹیم میں 5 سے 6 بڑی تبدیلیاں کریں، چاہے 6 ماہ تک شکستیں دیکھنا پڑیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں اور انہیں موقع دیں۔تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کے بیان پر ریماکس دیتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے وسیم بھائی بتائیں 6-7 (5-6) کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد ایسے کرکٹرز ہیں جو انکی جگہ لے سکیں؟۔
انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں کو نکالنا بھی تنقید کا باعث بن سکتا ہے اور ایسا کرنے باوجود نتائج نہیں آئے تو پھر کیا ہوگا؟۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نئے کھلاڑی آئیں گے تو وہ ہار پر یہی کہیں گے کہ ہم ورلڈکپ کی تیاری کررہے ہیں اور پھر دوبارہ سرجری شروع ہوجائے گی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں چیمپئینز ٹرافی میں بدترین شکستوں کے باعث پاکستان ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگیا تھا جبکہ شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ٹیم میں بابراعظم، ںسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی غرض سے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کیا جاسکتا ہے۔
نیپال میں 6.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی نے وسیم اکرم ٹیم میں
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی نے منفرد ریکارڈ پر نظریں جما لیں
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی آصف آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا ہدف اوروں سے کافی مختلف ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال میری ہوں۔آصف آفریدی نے کہا کہ میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری بولنگ پر سب سے کم باؤنڈریز لگیں۔آصف آفریدی نے کہا کہ آنکھ کی انجری کی وجہ سے اب بھی درد میں ہوتا ہوں مگر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں مگر کھیل کے شوق اور جنوں کے سامنے یہ درد کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف بھی اچھا کھیل کر اس کو ٹف ٹائم دیں گے اور پچھلا میچ جیت کر ہم نے مومینٹم حاصل کرلیا ہے۔ ٹی ٹو ئنٹی میں بال بائی بال سوچتا اور ہمیشہ کوشش ہوتی کہ ڈاٹ بال کراؤں اور جب ایک ایک بال کا سوچتے ہیں تو یہ چیز بولر کو زیادہ مدد دیتی ہے۔آصف آفریدی نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں بولرز کے لیے کافی مشکل ہوتی ہے، میں پورے میچ کی پلاننگ کی بجائے ہر بال کے حساب سے سوچتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب میچ شروع ہوتا ہے تو سب کچھ بھول کر کھیل پر فوکس ہو جایا ہے اور کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے اپنی ٹیم کو فتح دلا سکوں۔38 سالہ کرکٹر نے کہا کہ میں وہ عمر کا نہیں سوچتا ، پلیئر کی عمر اس وقت مسئلہ ہوتی ہے جب اس سے گراؤنڈ میں ایفرٹ نہ ہو لیکن اگر ایک پلیئر گراؤنڈ میں پوری ایفرٹ کررہا ہوتا ہے تو عمر کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔آصف آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کے بارے میں جیسا سننا تھا ویسا ہی ہے ، یہاں سب فیملی کی طرح ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں آج لاہور قلندر ز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔