آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انگلش کپتان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انگلش کپتان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف ہمیشہ میچ چیلنجنگ ہوتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوس بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان میں کرنے کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں اور ہماری کوشش ہے آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کنڈیشن میں فرق ہے، جو بھارت میں پرفارمنس ہوئی اس کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔جوس بٹلر نے کہا کہ ہمارے کچھ کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم پاکستان کی کنڈیشنز سے واقف ہیں، میچ کے لیے مکمل تیاری ہے۔
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہی ہے، تین ملکی ون ڈے سیریز میں یہاں ہائی اسکورنگ میچز ہوئے۔ واضح رہے کہ گروپ بی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف کل دو پہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا کے
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی: جنوبی افریقا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس وقت 3 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقا نے بنا کسی تقصان کے 8 رنز بنا لیے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے کہا کہ وکٹ عام طور پر پاکستان میں جیسی ہوتی ہے اس سے مختلف لگ رہی ہے، ہمیں وکٹ کا جائزہ لینا ہوگا، ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بولنگ کرتے، ہم اچھا اسٹارٹ کریں گے تو خوشی ہو گی، ہمارے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں، کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا کو کم اسکور تک محدود رکھیں، ہم نے شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف معیاری کرکٹ کھیلی ہے۔