آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی میں جاری ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم 50 ویں اوور میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس کیرے 61، ٹریوس ہیڈ 39، مارنس لبوشین 29، بین ڈوارسہوئس 19، جوش انگلس 11، نیتھن ایلس 10، گلین میکسویل 7، ایڈم زیمپا 7 اور کوپر کونولی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، ورون چکروتی اور رویندر جڈیجا نے 2، 2 جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش؛ علی سسٹرز سمیت 4پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹلز اپنے نام کرلیے

کراچی:

علی سسٹرز سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چار گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔

موصول اطلاعات کے مطابق میلبرن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنل میں رسائی پانے والے پاکستان کے 5 سے 4 کھلاڑی فتح سے ہمکنار ہوئے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تین میں سے دو بہنیں چیمپیئن بن گئیں، فائنل جیتنے والے چاروں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 کے یکساں اسکور سے فتوحات اپنے نام کیں۔

گرلز انڈر 17 کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مہوش علی نے نیو ساؤتھ ویلز کی ریڈن الما پاولاوا کو شکست دی اور گرلز انڈر 13 کے فائنل ٹاپ سیڈ سحرش علی نے کوئنز لینڈ کی ریو کوا باٹا کو بآسانی زیر کرلیا۔

دوسری جانب، بوائز انڈر 17 میں سیڈ 2 راولپنڈی کے اذان علی خان نے نیو ساؤتھ ویلز کے ہنری کراس کو قابو کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سیڈ 2 احمد علی ناز امریکا کے فلی کو مات دے کر بوائز انڈر 12 چیمپین بن گئے۔

گرلز انڈر 15 کے فائنل میں سیڈ 2 سحرش علی ایک سخت مقابلے کے بعد جاپان کی ایم ایمیلی سینیئر سے 3ـ2 سے ہار گئیں اور ان کو سلور میڈل پر قناعت کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ اسکواش کی تاریخ میں تیسرا موقع تھا کہ تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ انٹرنیشنل پلاٹینیم کیٹیگری چیمپیئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پاکستان ایگلز نے گرونانک کبڈی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
  • نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف شکست، بھارتی بورڈ کا پہلا شکارکون بنا؟
  • یشسوی جیسوال اور مچل اسٹارک کی دشمنی دوستی میں بدل گئی!
  • آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش؛ علی سسٹرز سمیت 4پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹلز اپنے نام کرلیے
  •  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، ”متحدہ آوازوں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
  • پشاور کی تین بہنوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی
  • پشاور کی تین بہنوں نے آسٹریلین  جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی