راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان گروب ’بی‘ کا اہم میچ منسوخ کر دیا گیا، میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
راولپنڈی میں بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار رہا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا تاہم میچ آفیشلز کے مطابق گراؤنڈ گیلا ہے جس کے باعث کھیل ممکن نہیں رہا۔
میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 2، 2 میچوں میں 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
انگلینڈ اور افغانستان ایک، ایک میچ کھیل کر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، گروپ بی میں اب بھی تمام ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے تاہم گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
موسم کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہ سکتا ہے جبکہ راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر اثرات کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا پریکسٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا، 0پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج شام شیڈولڈ تھا۔
یاد رہے کہ 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچوں میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جبکہ جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دی تھی۔
گروپ ’اے‘ سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا اور جنوبی افریقا راولپنڈی میں میچ منسوخ کی وجہ سے بارش کے کے باعث

پڑھیں:

توشہ خانہ 2 کی اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت منسوخ

توشہ خانہ 2 کیس میں کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے سماعت منسوخ سے متعلق عدالتی عملے نے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کردیا ہے۔

اس معاملے پر خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی مقدمات کو تیزی سے چلایا جاتا ہے کبھی سست کر دیا جاتا ہے، جب سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
  • امریکی اراکین کانگریس کا وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری وگوردوارہ صاحب کا دورہ، زیرو پوائنٹ پر گفتگو
  • جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
  • جنوبی وزیرستان سے اغوا کئے گئے 2پولیس اہلکار قتل
  • توشہ خانہ 2 کی اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت منسوخ
  • آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی 
  • جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری
  • پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟
  • بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک