آسٹریلیا، 150 وہیلز کی ہلاکت، متعدد ساحل پر پھنس گئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد ’’فالس کلر وہیلز‘‘ پھنس کر ہلاک ہو گئی ہیں، کچھ وہیلز زندہ ہیں جنہیں ماہرین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ آرتھر ریور کے قریب پیش آیا، جو تسمانیہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے۔
محکمہ نیچرل ریسورسز اینڈ انوائرمنٹ تسمانیہ کے مطابق، یہ وہیلز 24 سے 48 گھنٹے قبل ساحل پر آ کر پھنس گئیں تھیں۔
تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس کے برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ساحلی علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لیے درکار آلات پہنچانا مشکل ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات سمندری جانوروں کی الجھن، بیماری، چوٹ یا شکاریوں سے بچنے کی کوشش کے باعث پیش آ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرم میں 17 فروری کو قافلے پر فائرنگ میں 8 افراد جاں بحق، 19 گاڑیاں جلیں: ایف آئی آر
— فائل فوٹوکرم کے علاقے اوچت میں 17 فروری کو قافلے پر کی گئی فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیے گئے مقدمے میں 57 سے زیادہ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی، قتل اور اقدامِ قتل سمیت 10 دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق 63 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر 2 مقامات سے فائرنگ کی گئی، دہشت گردوں کے حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 20 شہری زخمی ہوئے۔
دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
ملزمان نے قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی، 19 گاڑیاں جلی ہوئی پائی گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق 9 گاڑیاں علیزئی پہنچیں جبکہ 33 گاڑیاں واپس آ گئیں اور 2 گاڑیاں خراب ہو گئیں۔
ایف آئی آر میں فائرنگ کے واقعے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کا لکھوایا گیا ہے۔