کوئٹہ:وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں کو عالمی معیار کے طبی ادارے بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمۂ صحت بلوچستان اور پنجاب کے ماہرینِ طب نے محکمہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کیے جائیں گے۔

سرفراز بگٹی نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں جدید ترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وہ پُر عزم ہیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی صحت کے

پڑھیں:

اپنے وسائل پر انحصار کریں گے، ملک میں خاموش انقلاب آرہا ہے،مصدق ملک

اسلام آباد : وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی آرہی اب ملکی وسائل پر انحصار کریں گے، ملک کے توانائی کے وسائل کو جمع کر کے ترقی کریں گے، خاموش انقلاب آپ کے سامنے آرہا ہے۔

اوجی ڈی سی ایل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ملک کے توانائی کے شعبے میں تبدیلی لا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن پرکام کر رہے ہیں اورتمام غیر ضروری ریگولیشن کو ختم کریں گے،صرف انتہائی ضروری کو رکھنا ہے، باقی سب ختم ہو گا، صرف عوام کو فائدہ دینے والی وزارتیں اور ادارے موجود رہیں گے، وزیر اعظم کی اس حوالے سے واضح ہدایات آچکی ہیں، ایک پیٹرول پمپ کھولنے کے لیے 18 اداروں کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے ملک کے اخلاقی نظام کو تباہ کر دیا ہے، ان لوگوں نے مادر وطن کی ساکھ کو تباہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے، ملک میں یہ ماحول پیدا کرنا درست ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ختم کرا دو؟

مصدق ملک نے کہا کہ آپ نے ملک کیخلاف کمپین شروع کی ہے، کون کہتا ہے آئی ایم ایف پیسے نہ دے ملک، دیوالیہ ہو؟ مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاص سیاسی ٹولے نے ملک کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی بنا رکھی ہے، 40 فیصد سے مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آچکی، شرح سود کم ہوگئی، مہنگائی کم ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اپنے وسائل پر انحصار کریں گے، ملک میں خاموش انقلاب آرہا ہے،مصدق ملک
  • بطور وزیراعلیٰ پارٹی کی سو فیصد حمایت حاصل ہے، سرفراز بگٹی
  • ’صفا کوئٹہ‘ پراجیکٹ کے توسیع منصوبے کا افتتاح
  • پنجاب میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبے دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں، بلوچ طالبات کی مریم نواز کی تعریف
  • بلوچستان کے اسپتالوں کو مثالی بنائیں گے: سرفراز بگٹی
  • تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں،صدر مملکت
  • تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں‘ صدر زرداری
  • تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پارٹی اختلافات کے سلسلے میں اسلام آباد روانہ