بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں اہم اسپنر شامل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا نے ٹیم میں انجرڈ میتھیو شارٹ کی جگہ اہم اسپنر کو شامل کر لیا ہے۔
افغانستان کے خلاف میچ کے دوران میتھیو شارٹ انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم گروپ بی کا یہ میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
بائیں ہاتھ کے 21 سالہ اسپنر کوپر کونولی اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں پہلے سے شامل تھے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو فوری طور پر دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں؛ آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی انجرڈ
کوپر کونولی نے اب تک آسٹریلیا کی جانب سے محض تین ون ڈے میچز کھیلے ہیں تاہم میٹ شارٹ انجری کی سبب انکا انتخاب کیا گیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کے لیے متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیجا تھا تاہم سلیکٹرز نے کوپر کونولی کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل ا سٹریلیا
پڑھیں:
علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن لوٹ لیا، 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل ملک کے نام
علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز نے کمال کر دکھایا، تینوں بہنیں آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں
میلبرن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے عمر کے لحاظ سے مختلف ایونٹس کے فائنل میں رسائی پانے والے پاکستان کے 5 سے 4 کھلاڑی فتح سے ہمکنار ہوئے جبکہ ایک کو فائنل میں سخت مقابلے کے جیت نہ مل سکی اور انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز (سحرش علی، مہوش علی اور ماہ نور علی) کے نام سے معروف 3 میں سے دو بہنیں مہوش اور ماہ نور چیمپیئن بن گئیں۔
گرلز انڈر 17 معرکہ مہوش کے نام رہاگرلز انڈر 17 کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مہوش علی نے نیو ساؤتھ ویلز کی ریڈن الما پاولاوا کو شکست دی۔
گرلز انڈر 13 مقابلہاور گرلز انڈر 13 کے فائنل ٹاپ سیڈ ماہ نور علی نے کوئنز لینڈ کی ریو کوا باٹا کو بآسانی زیر کرلیا۔
گرلز انڈر 15گرلز انڈر 15 کے فائنل میں سیڈ 2 سحرش علی ایک سخت مقابلے کے بعد جاپان کی ایم ایمیلی سینیئر سے 3ـ2 سے ہار گئیں اور ان کو چاندی کے میڈل پر قناعت کرنا پڑا۔
بوائز انڈر 17 میں سیڈ 2 راولپنڈی کے اذان علی خان نے نیو ساؤتھ ویلز کے ہنری کراس کو چت کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بوائز انڈر 11 ٹائٹل بھی پاکستان کے ہاتھ آگیا، احمد علی فاتحسیڈ 2 احمد علی ناز نے آسٹریلیا کے فریڈی گولڈ اسمتھ کو مات دے کر بوائز انڈر 12 چیمپیئن بن گئے۔ ان کو ایک کے مقابلے میں 2 سے فتح حاصل ہوئی۔
مزید پڑھیے: کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستانی سہیل سسٹرز نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
واضح رہے کہ اسکواش کی تاریخ میں تیسرا موقع تھا کہ 3 سگی بہنوں نے ایک ساتھ کسی انٹرنیشنل پلاٹینیم کیٹیگری چیمپیئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
انڈر 23 بھی کہاں کسی اور کو گیایاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں پاکستان کے نور زمان نے کراچی میں ہونے والی U23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں مصر کے کریم ال تورکی کو 3-2 ہراکر مینز ٹائٹل پاکستان کو دلوادیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلین اوپن اسکواش جونیئر چیمپین شپ اسکواش پاکستان کا اسکواش میں کمال علی سسٹرز