لاہور : آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ایونٹ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران امپائر کرس گیفنی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جس دوران امپائر کرس گیفنی کی طبیعت بگڑ گئی۔

آئی سی سی کے مطابق امپائر کرس گیفنی طبیعت ناساز ہونے پر گراؤنڈ سے چلے گئے جس کے بعدکرس گیفنی کی جگہ احسن رضا امپائرنگ کررہے ہیں۔

احسن رضا کے ساتھ دوسرے آن فیلڈ امپائر جوئیل ولسن ہیں جب کہ راشد ریاض میچ کے چوتھے امپائر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ہی جرمانہ عائد ہوگیا

کراچی:

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر پاکستان پرمیچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم  کروایا تھا، آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ نےآئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا۔

قبل ازیں  پاکستان کے کپتان محمد رضوان نےاعتراف جرم کرتے ہوئے جرمانہ کی سزا قبول کرلی، جس کے بعد  رسمی سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔

قبل ازیں آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو اور شرف الدولہ، تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور چوتھے امپائر ایلکس وارف نے مزکورہ الزام عائد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی میں 352 رنز کا ہدف عبور، آسٹریلیا نے نئی تاریخ رقم کردی
  • چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دیدی
  • چیمپیئنز ٹرافی: آسٹریلیا نے انگلینڈ 5 وکٹ سے شکست دے دی
  • چیمپئنز ٹرافی2025: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ میں 21 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • چیمپئنز ٹرافی: ڈکٹ کی شاندار سنچری، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دے دیا
  • چیمپئنز ٹرافی افتتاحی میچ:پاکستان پر سُست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد
  • پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں ہی جرمانہ عائد ہوگیا