چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں جوش انگلس کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 352 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔
جوس انگلس نے ناقابل شکست 106 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور چار چھکے شامل تھے، میتھیو شوٹ 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، الیکس کیری نے بھی 69 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
مارنوس لبوشین 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹریوس ہیڈ 6 اور کپتان اسٹیو اسمتھ 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گلین میکسویل 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ، جوفرا آرچر، بریدون کرس، عادل رشید اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا۔
بین ڈکٹ نے 143 گیندوں پر 165 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 17 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ جو روٹ 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
فل سالٹ 10 رنز بنا کر الیکس کیری کے ناقابل یقین کیچ کی بدولت پویلین لوٹ گئے، جیمی اسمتھ 15 رنز بناسکے، ہیروی بروک 3 رنز بنا کر زمپا کا نشانہ بنے، کپتان جوز بٹلر 23، لیام لیونگسٹن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین دروشوئس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم زمپا اور مارنوس لبوشین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا نے میچ میں
پڑھیں:
لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو65رنز سےشکست دیدی
کراچی(سپورٹس ڈیسک)لاہورقلندرز نے کراچی کنگز کو65 رنز سے شکست دیدی.نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔جس کے جواب میںکراچی کنگز کی پوری ٹیم19.1اوورزمیں136رنز بناکر آئوٹ ہوگئی.
قلندرز کی جانب سے فخر زمان 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 75، سیم بلنگز 19، محمد نعیم 7، عبداللہ شفیق 6 اور رشاد حسین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سکندر رضا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اسکواڈ:
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی، فواد علی
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی، زمان خان