چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ آسٹریلوی بلے باز میتھیو شارٹ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
میتھیو شارٹ کو اس ہفتے کے شروع میں ٹانگ پر چوٹ لگی تھی، نتیجتاً وہ اب اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے۔ ان کی جگہ آسٹریلیا نے کوپر کونولی کو طلب کیا ہے جو 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیےکیا آسٹریلوی بلے باز میتھیو شارٹ سیمی فائنل نہیں کھیل پائیں گے؟
آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی سکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیےچیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا
ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو شیڈول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل
پڑھیں:
آئی پی ایل میں کروڑوں روپے میں خریدے جانیوالا کھلاڑی تنقید کی زد میں کیوں؟
آئی پی ایل میں 4.2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدے گئے پنجاب کنگز فرینچائز کے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کی اس سیزن میں اب تک کی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی ہے۔ 6 میچز میں صرف 41 رنز اسکور کرنے والے آل راؤنڈر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سابق بھارتی بلے باز چتیشور پجارا کا کھلاڑی پر تنقید کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ گلین میکسویل کی بیٹنگ کا طریقہ بدلا نہیں ہے۔ جس طرح وہ آئی پی ایل میں آئے انہوں نے وہ طریقہ نہیں بدلا۔ بعض اوقات وہ تھوڑے معمولی ہوجاتے ہیں۔ وہ ویسے ہی ہیں جیسے وہ آٹھ دس برس پہلے تھے۔ بعض اوقات آپ کو بطور کھلاڑی جاگنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
آئی پی ایل میں گلین میکسویل کی فارم میں تسلسل نہیں رہا ہے۔ اگرچہ انہوں نے پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بینگالورو کی جانب سے کچھ زبردست اننگز کھیلی ہیں لیکن کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ماہرین اور مداح ان پر تنقید کر رہے ہیں۔
چتیشور پجارا کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ احساس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ کو ایک فرینچائز کا حصہ بننے اور کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جہاں چیزیں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ اور بعض اوقات کھلاڑی معمولی برتاؤ نہیں رکھ سکتے۔ انہیں فکر نہیں ہوتی کہ کیا ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پرفارم کرنا چاہتے ہوں گے لیکن جب آپ سے پرفارم نہیں ہو رہا ہوتا تو آپ چیزوں کو ایسے ہی نہیں چھوڑ دیتے بلکہ کوشش کرتے ہیں۔ انہیں یہ توازن ڈھونڈنا ہوگا۔