UrduPoint:
2025-02-22@05:36:42 GMT

چین کی جنگی مشقوں پر آسٹریلیا کی تشویش

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

چین کی جنگی مشقوں پر آسٹریلیا کی تشویش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) سٹریلیا نے جمعے کے روز چینی جنگی جہازوں کی جانب سے تسمان سمندر میں اپنے ساحل پر براہ راست فائرنگ کرنے والی مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ وونگ نے ملک کے نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو بتایا، "جیسا کہ میں سمجھتا ہوں، یہ عمل بین الاقوامی پانیوں میں ہو رہا ہے۔

ہم اس پر چینیوں کے ساتھ بات کریں گے۔ اور اس سلسلے میں دیے گئے نوٹس کے بارے میں پہلے سے ہی حکام کی سطح پر رابطہ ہے، جس میں شفافیت، جو ان مشقوں کے سلسلے میں فراہم کی گئی ہے، خاص طور پر لائیو فائر کی مشقوں کے حوالے سے۔"

تائیوان کے آس پاس درجنوں چینی طیاروں اور جہازوں کی مشقیں

پروازوں کو الرٹ کر دیا گیا

ایئر ٹریفک کنٹرول ایجنسی ایئر سروسز آسٹریلیا نے بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرواز کرنے والے کمرشل پائلٹس کو فضائی حدود میں ممکنہ خطرے سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تائیوان کے ارد گرد چین کی تازہ جنگی مشقیں شروع

ایئر ٹریفک کنٹرول ایجنسی ایئر سروسز آسٹریلیا نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا، "سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئر سروسز آسٹریلیا بین الاقوامی پانیوں میں براہ راست فائرنگ کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔ احتیاط کے طور پر، ہم نے علاقے میں پروازوں کی منصوبہ بندی کرنے والی ایئر لائنز کو مشورہ دیا ہے۔

"

فضائی سروس کنٹاس اور اس کی کم بجٹ والی ذیلی کمپنی جیٹ اسٹار نے کہا ہے کہ انہوں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کچھ پروازوں کو عارضی طور پر ایڈجسٹ کیا ہے۔

چین اور روس نے مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دیں

چینی بحری جہازوں کی نگرانی

چینی بحریہ کا ایک فریگیٹ، کروزر جہاز گزشتہ ہفتے دیکھا گیا تھا، جو آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کا سفر کر رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی بحری اور فضائی افواج اس کی نگرانی کر رہی ہیں۔

حالیہ دنوں میں بحیرہ جنوبی چین کے اوپر فضائی حدود میں خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

فوجی مشقیں تائیوان کو 'سزا 'دینے کے لیے کی جارہی ہیں، چین

گزشتہ ہفتے آسٹریلیا نے چین پر اس بات کے لیے تنقید کی تھی کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی جنگی طیارے نے گشت کرنے والے آسٹریلوی فضائیہ کے طیارے کے قریب شعلے گرائے تھے۔

جواب میں بیجنگ نے کہا تھا کہ آسٹریلیا "چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس طرح چینی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔"

سن 2024 میں، کینبرا نے بیجنگ پر یہ الزام لگایا تھا کہ اس نے سی ہاک ہیلی کاپٹر کو اس کے راستے میں شعلے گرا کر روکا تھا۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

رمضان میں ملک بھر میں سستی چینی فروخت کرنے کا اتفاق، 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی

اسلام آباد:

ملک میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے پر سبسڈی دینے پر اتفاق ہو گیا ہے، یہ اتفاق رائے چاروں صوبوں اور شوگر ملز مالکان میں سبسڈائز چینی بارے ہونیوالے اجلاس میں ہوا ہے۔

 ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے سبسڈی ہوگی اور وزارت صنعت و پیداوار سبسڈائزڈ چینی کی سمری حتمی منظوری کے لئے فوڈ سکیورٹی کو بھجوائے گی جس کے بعد رمضان میں چینی فی کلو 130 روپے میں ریٹیل قیمت پر فروکت کی جائے گی۔

اجلاس میں طے پایا کہ کین کمشنر نگرانی کرینگے، حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت صنع ت وپیداوارنے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

 پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو چینی فی کلو 130روپے کا مراسلہ جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی، سبسڈائزڈ چینی میگا، بڑے، چھوٹے سٹورز پر ڈی سی کاوٴنٹر پر فراہم کی جائے گی رمضان المبارک میں ایک اور دو کلو چینی کے بیگز فروخت کئے جائیں گے۔

 شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ پانچ کلو چینی خرید سکے گا، چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے فوکل پرسن کی ذمہ داری کین کمشنر کے سپرد کر دی گئی، سبسڈائزڈ چینی کی فروخت رمضان سے تین روز قبل شروع کی جائے گی اور 27 رمضان تک یہ جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا : باحجاب خواتین پر حملہ کرنے والی انتہاپسندملزمہ گرفتار
  • چین اور روس کی اسٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ درجے کی جانب بڑھ رہی ہے، چینی وزیر خارجہ
  • رمضان المبارک: ملک بھر میں سستی چینی فروخت کرنے پر اتفاق
  • رمضان میں ملک بھر میں سستی چینی فروخت کرنے کا اتفاق، 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی
  • انسداد دہشتگردی کیلیے پُرعزم؛ پاک ترکیہ افواج کی مشترکہ مشقیں ختم
  • چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی کیسے ہوگی؟ گراؤنڈ میں فوجی مشقوں کی ویڈیوز
  • چین کا پاکستان کی آزادانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کا اعلان
  • اکنامک ایڈوائزری کونسل کی شرح تبادلہ دباؤ میں رکھنے پر تشویش
  • چین کا امریکہ کے یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار