Express News:
2025-03-05@01:47:43 GMT

وکٹیں گرنے کے باعث آسٹریلیا 280 یا 290 رنز نہیں بنا سکا

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ ہوا یہ ہے کہ اس کی پارٹنر شپس لگی ہیں، لگ رہا تھا کہ وہ 280 یا 290 اسکور بنا لے گی لیکن جیسے ہی تیز کھیلنے کی کوشش کی وہاں ان کی وکٹ گر جاتی تھی اور یہ اسکور نہیں بن سکا.

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بہرحال میچ دلچسپ ہے، پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ انڈیا ہار جائے اور فائنل لاہور میں ہو جائے.

 

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

تجزیہ کار زاہد مقصود نے کہاکہ جب سے یہ ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے بہت سی چیزیں انڈیا کے فیور میں جا رہی ہیں، انڈین ٹیم نے دبئی میں ڈیرہ ڈال رکھا ہے، انھوں نے نہ ٹریول کیا نہ مختلف کنڈیشنز میں کھیلے، وہیں پر پریکٹس کر رہے ہیں، وہیں پر سیمی فائنل کھیل رہے ہیں، انڈین ٹیم کو اس کا ایڈوانٹیج حاصل ہے، آسٹریلین ٹیم سیمی فائنل میں اپنے پانچ مین کھلاڑیوں سے محروم ہے ان کا مین اٹیک ہی نہیں ہے. 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہاکہ میرے خیال میں آسٹریلیا نے بھی پاکستان والی غلطی کی، ایک وقت وہ زیادہ محنت کیے بغیر290 کے قریب آرام سے پہنچ رہا تھا جیسے ہی اسمتھ آؤٹ ہوا وہ میرے خیال میں 300 سے زیادہ رنز کا سوچنا شروع ہو گئے چونکہ انڈین بیٹنگ لائن اپ کا پریشر ہے.

مزید پڑھیں: بھارت کی اہم شخصیت چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی

تجزیہ کار سلیم خالق نے کہا کہ مجھے ٹف مقابلہ تو لگ رہا ہے لیکن مجھے تھوڑا سا یہ بھی لگ رہا ہے کہ قسمت آسڑیلیا کا ساتھ دے رہی ہے، ایک دم ڈرامائی تبدیلی آسکتی ہے ان کو بہت زیادہ چانس ملے ہیں، اسمتھ کے ساتھ ایسا بھی ہواکہ وہ بولڈ ہو گئے لیکن بیلز نہیں گریں، کوہلی ابھی تک کھیل رہا ہے. 

تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ انڈیا کو 265 رنزکاجو ٹارگٹ ملا ہے اس کے ابھی تک تو دو ہی کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں، کوہلی ایسا کھلاڑی ہے جو ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا سکتا ہے، آسڑیلیا کی باؤلنگ میں سمجھتا ہوں کہ زیادہ مضبوط نہیں ہے اگرچہ انھوں نے شروع میں 2 وکٹیں حاصل کر لی ہیں لیکن اس کے باوجود کوہلی ایک ایسا کھلاڑی ہے جو کھڑا رہا تو فتح دلوا سکتا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا

پڑھیں:

چیمیئنز ٹرافی سیمی فائنل: آسٹریلیا کی 2 وکٹ کے نقصان پر بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

چیمیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سیمی فائنل کے یہ اہم میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا کو میچ کے آغاز میں ہی ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر کاپر کانولی، محمد شامی کے بال پر آؤٹ ہوکر پولین لوٹ گئے۔

 آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم  نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، ٹیم میں کاپر کانولی اور تنویر سانگا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما کے مطابق ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا، ناک آؤٹ مرحلے میں کس کا پلڑا بھاری؟

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کی تھی جبکہ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا انڈیا سیمی فائنل

متعلقہ مضامین

  • پہلا سیمی فائنل؛ آسٹریلیا کے 265 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری
  • چیمپئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کو 265 رنز کا ہدف
  • چیمیئنز ٹرافی سیمی فائنل: آسٹریلیا کی 2 وکٹ کے نقصان پر بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
  • سیمی فائنل آسٹریلیا سے لیکن بھارتیوں کو ڈر ٹریوس ہیڈ کا، مگر کیوں؟
  • ٹیسلا کے حصص گرنے سے ایلون مسک کو اربوں کا نقصان
  • انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: انڈیا نے آخری بار کب آسٹریلیا کو ناک آؤٹ اسٹیج میں شکست دی تھی؟
  • بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں؛ سونیا حسین
  • بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں ہیں؛ سونیا حسین
  • چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان