بیجنگ : چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے اتوار کے روز آسٹریلیا کی جانب سے چینی بحری جہازوں کی حالیہ مشقوں کے بارے میں بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے بیانات حقائق سے مکمل طور پر متصادم ہیں۔ چینی بحری جہازوں کی مشقیں آسٹریلیا کے ساحل سے دور، مکمل طور پر بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی تھیں۔ اس دوران چین نے پیشگی طور پر  بار بار حفاظتی نوٹس جاری کرنے کے بعد، بحری توپوں کے ذریعے لائیو فائر مشق کی۔ چین کے اقدامات بین الاقوامی قانون اور  نظم و ضبط کے عین مطابق تھے اور   ایوی ایشن سیفٹی پر کوئی اثر نہیں ڈالتے۔ چین آسٹریلیا کی بے بنیاد الزامات اور جان بوجھ کر اس معاملے کو بڑھانے پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ آسٹریلیا دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے تعلقات کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھے گا، زیادہ خلوص اور پیشہ ورانہ رویہ اپنائے گا، اور صحیح معنوں میں دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکہ، چین کے خلاف بہتان تراشی اور اس پر دباؤ ڈالنا بند کرے،چینی وزارت خارجہ

امریکہ، چین کے خلاف بہتان تراشی اور اس پر دباؤ ڈالنا بند کرے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے “یو ایس چائنا ریلیشن پیج” اور امریکہ-چین تعلقات کی حقائق کی فہرست میں ترمیم کے بارے میں ایک سوال کیا گیا ۔

جمعہ کے روز جواب میں چینی ترجمان نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے “یو ایس چائنا ریلیشن پیج” اور امریکہ-چین تعلقات کے حقائق کی فہرست میں ترمیم کی ہے ، سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے ، چین کی خارجہ پالیسی کو بدنام کیا ہے اور چین-امریکہ کے نام نہاد تزویراتی مقابلے کو بڑھاوا دیا ہے جس پر چین نے شدید عدم اطمینان اور پرزور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی فون کال کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو ٹھوس اقدامات کے ساتھ پورا کرے، امریکی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنا بند کرے، چین کو بدنام کرنا اور اس پر دباؤ ڈالنا بند کرے، چین-امریکہ تعلقات کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھے اور سنبھالے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا چین پر  الزام تراشی بند کرے، چینی وزارت تجارت 
  • آسٹریلیا کی جانب سے چینی بحری جہازوں کی مشقوں پر بیانات حقائق کے منافی ہیں،چینی وزارت دفاع
  • امریکی اقدامات سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون  بری طرح متاثر ہوگا، چینی وزارت تجارت
  • امریکہ چین پر  الزام تراشی بند کرے، چینی وزارت تجارت 
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع پر کلہاڑی چلادی، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف عہدے سے فارغ
  • چین ایس سی او کے امور کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • امریکہ، چین کے خلاف بہتان تراشی اور اس پر دباؤ ڈالنا بند کرے،چینی وزارت خارجہ
  • چین کی جنگی مشقوں پر آسٹریلیا کی تشویش
  • چین اور روس کی اسٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ درجے کی جانب بڑھ رہی ہے، چینی وزیر خارجہ