آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کا اہم میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ شکست کی صورت میں افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

تاہم آسٹریلیا کے پاس ہار کے بعد بھی موقع ہوگا، انہیں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

گروپ بی میں اسوقت پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے؛ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے جبکہ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر کیوں ہوئے وجہ "کپتانی" یا کچھ اور، امام کا انٹرویو دوبارہ وائرل

قبل ازیں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری انڈور میں کی جبکہ بارش کے باعث افغانستان کی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو ہراسکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وزیراعظم نوٹس لیں گے؟

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے بیڑ مارنوس لبوشین نے کہا کہ اُن کے بیٹر فار م میں ہیں،گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی ا سٹریلیا

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی اور ہارنے والی ٹیم کی کتنا معاوضہ ملے گا۔؟

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونیوالی میزبان پاکستان کی ٹیم کو ملنے والی ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 62 کروڑ سے زائد) کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنز اَپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (یعنی 31 کروڑ 11 لاکھ سے زائد روپے) دیے جائیں گے۔اسی طرح سیمی فائنل فائنلسٹ ٹیموں کو 560,000 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 15 کروڑ 55 لاکھ سے زائد) ملیں گے۔ پاکستان سمیت گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیموں کو 140,000 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں تقریباً 4 کروڑ روپ) انعام دیا جائے گا۔ ہر گروپ مرحلے کی جیت فاتح ٹیم کیلئے 34 ہزار ڈالر جبکہ ٹورنامنٹ کی پانچویں اور چھٹے نمبر کی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔مزید برآں تمام 8 ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی ضمانت بھی ملے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے سال 2017 کے مقابلے میں مجموعی طور پر ٹیموں کو 53 فیصد اضافی انعامی رقم دی جائے گی۔ایونٹ کے میزبان ملک پاکستان کو ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گروپ کا آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی؛ افغانستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: افغانستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: افغانستان اور آسٹریلیا آج مدمقابل، فاتح ٹیم کی سیمی فائنل میں جگہ پکی
  • چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی اور ہارنے والی ٹیم کی کتنا معاوضہ ملے گا۔؟
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اہم ٹاکرا، افغانستان آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ سکے گا؟
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
  • چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی جیت کے بعد گروپ بی کا معاملہ مزید دلچسپ
  • چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی سے سیمی فائنلسٹ کون ہوگا؟ صورتحال دلچسپ ہوگئی